صدر ڈاکٹر احمدي نژاد اسلامي انقلاب کي سائنسي ترقي سے متعلق چوتھا قومي فيسٹيول ميں : اسلامي انقلاب کے دشمن ايران کي ترقي کو روکنے کے لئے ايراني سائنسدانوں کے قتل کے گھناؤنے طريقے کا سہارا ليتے ہيں
جمعه 14 December 2012 - 10:19
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج (ہفتہ) اسلامي انقلاب کي سائنسي ترقي سے متعلق چوتھا قومي فيسٹيول سے خطاب ميں کہا کہ اسلامي انقلاب کے دشمن ايران کي ترقي و پيشرفت سے وحشت زدہ ہوگئے ہيں - انہوں نے کہا کہ ايراني قوم کے دشمنوں نے اس کي ترقي و پيشرفت کو روکنے کے لئے ايراني سائنسدانوں کے قتل کے گھناؤنے طريقے کا سہارا ليا ليکن اپنے مقصد ميں کامياب نہ ہوسکے

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد اسلامي انقلاب کي سائنسي ترقي سے متعلق چوتھا قومي فيسٹيول ميں :

اسلامي انقلاب کے دشمن ايران کي ترقي کو روکنے کے لئے ايراني سائنسدانوں کے قتل کے گھناؤنے طريقے کا سہارا ليتے ہيں

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج (ہفتہ) اسلامي انقلاب کي سائنسي ترقي سے متعلق چوتھا قومي فيسٹيول سے خطاب ميں کہا کہ اسلامي انقلاب کے دشمن ايران کي ترقي و پيشرفت سے وحشت زدہ ہوگئے ہيں - انہوں نے کہا کہ ايراني قوم کے دشمنوں نے اس کي ترقي و پيشرفت کو روکنے کے لئے ايراني سائنسدانوں کے قتل کے گھناؤنے طريقے کا سہارا ليا ليکن اپنے مقصد ميں کامياب نہ ہوسکے

خبر کا کوڈ: 34686 - 

هفته 04 February 2012 - 13:53

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايران کے ايٹمي سائنسدانوں کي ٹارگٹ کلنگ کو سائنس و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں ملت ايران کي تيز رفتار ترقي و پيشرفت سے عالمي سامراج کي بوکھلاہٹ کي علامت قرار ديا اور کہا کہ حاليہ برسوں کے دوران سامراجي طاقتوں نے اپني ايران مخالف سازشوں کي ناکامي کے بعد ملت ايران کو جديد ترين ٹيکنالوجي تک رسائي سے روکنے کے لئے ايران کے ايٹمي سائنسدانوں کي ٹارگٹ کلنگ کا فيصلہ کر ليا ہے۔

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ عالمي طاقتيں سائنس و ٹيکنالوجي سے متعلق ترقي و پيشرفت کو اپنے ساتھ مختص رکھنے کے لئے کسي بھي جرم سے دريغ نہيں کرتيں، اس طرح کي تسلط پسندانہ پاليسيوں سے مختلف ميدانوں ميں ترقي و پيشرفت کرنے پر مبني ملت ايران کا ارادہ مزيد مضبوط ہوگا۔

انہوں نے ان شہيدوں کو خراج عقيدت پيش کرتے ہوئے جو سائنس اور ٹکنالوجي کے ميدان ميں ايران کي ترقي و پيشرفت کي راہ ميں امريکا اور صيہوني حکومت کے ايجنٹوں کے ہاتھوں شہيد ہوئے ہيں ، کہا کہ ايران نے علم و دانش کو کبھي بھي سياسي حربے ميں تبديل نہيں کيا ہے بلکہ ايرانيوں نے انساني معاشرے کي ترقي کے لئے ہميشہ علم و دانش کو فروغ ديا ہے -

خبر کا کوڈ: 34686  

- عوامی ملاقاتیں