- ڈاکٹراحمدي نژاد نے اپنے الگ الگ پيغامات ميں ہندوستان کے صدر اور وزيرِ اعظم کو جمہوري دن کي مناسبت سے مبارکباد ارسال کيا ہے-
جمعه 14 December 2012 - 10:19
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدارتي دفتر سے ہندوستاني صدر کے نام پيغام کچھ يوں جاري ہوا ہے:

ڈاکٹراحمدي نژاد نے اپنے الگ الگ پيغامات ميں ہندوستان کے صدر اور وزيرِ اعظم کو جمہوري دن کي مناسبت سے مبارکباد ارسال کيا ہے-

صدارتي دفتر سے ہندوستاني صدر کے نام پيغام کچھ يوں جاري ہوا ہے:

خبر کا کوڈ: 34680 - 

هفته 04 February 2012 - 12:14

بسم اللہ الرحمن الرحيم

محترمہ جناب ديوي سنگھ پاٹيل

صدرِ مملکت ہندوستان ہندوستان کے جمہوري دن کي مناسبت سے آپ اور ہندوستان کے عوام کو مبارکباد پيش کرتا ہوں،

اميد ہے اسلامي جمہوريہ ايران اور ہندوستان کے درميان تمام شعبوں ميں تعلقات دونوں ملکوں کے سربراہوں کي کوششوں سے مزيد مستحکم ہو جائيں گے۔

اللہ تعاليٰ سے آپکي سلامتي اور برادر ملک ہندوستان کي تعمير و ترقي کيلئے دعاگو ہوں۔

محمود احمدي نژاد

صدرِ مملکت اسلامي جمہوريہ ايران



جبکہ صدارتي دفتر سے ہندوستان کے وزيرِ اعظم کے نام جاري شدہ پيغام کا متن کچھ يوں ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحيم

محترم جناب ڈاکٹر من موہن سنگھ ہندوستان کے وزيرِ اعظم

ہندوستان کے جمہوري دن کي مناسبت سے آپ اور ہندوستان کے عوام کو مبارکباد پيش کرتا ہوں، اميد ہےايران اور ہندوستان کےدرميان موجودہ تمام ترمواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کےدرميان اقتصادي، ثقافتي، دوطرفہ علاقائي اور بين الاقوامي تعلقات کوفروغ ملے گا،

جيسا کہ آپ جانتے ہيں کہ عالمي حالات کا تقاضا يہ ہے کہ تمام امن پسند ممالک ايک پليٹ فارم پر جمع ہو جائيں اور انکے درميان دوستي اور اخوت کي فضا قائم ہو۔

محمود احمدي نژاد

صدرِ مملکت اسلامي جمہوريہ ايران

خبر کا کوڈ: 34680  

- پیغامات اورمراسلے