ڈاکٹر احمدي نژاد نے ہالي ووڈ ازم اور سنيما کي دوسري کانفرنس کي افتتاحي تقريب کے موقع پر کہا: ہالي وڈ کي فلميں سامراج کے بلا جواز حملوں اور سرکشيوں کيلئے جواز فراہم کر رہي ہيں
جمعه 14 December 2012 - 10:18
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدرِ مملکت نے کہا کہ ہالي ووڈ کي فلميں مادي گرا طاقتوں کے قبضے ميں ہيں اور وہ انہيں بلا جواز حملوں اور ديگر جنايات کيلئے جواز فراہم کرنے کے طور پر استعمال کر رہے ہيں لہذا اس کے مقابلے ميں ديگر انديشمندوں کي ذمہ داري بنتي ہے کہ وہ انساني حقيقت معاشرے ميں اجاگر کرتے ہوئے عدل و انصاف اور انساني کرامت کو پوري دنيا ميں پھيلانے کي کوشش کرے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ہالي ووڈ ازم اور سنيما کي دوسري کانفرنس کي افتتاحي تقريب کے موقع پر کہا:

ہالي وڈ کي فلميں سامراج کے بلا جواز حملوں اور سرکشيوں کيلئے جواز فراہم کر رہي ہيں

صدرِ مملکت نے کہا کہ ہالي ووڈ کي فلميں مادي گرا طاقتوں کے قبضے ميں ہيں اور وہ انہيں بلا جواز حملوں اور ديگر جنايات کيلئے جواز فراہم کرنے کے طور پر استعمال کر رہے ہيں لہذا اس کے مقابلے ميں ديگر انديشمندوں کي ذمہ داري بنتي ہے کہ وہ انساني حقيقت معاشرے ميں اجاگر کرتے ہوئے عدل و انصاف اور انساني کرامت کو پوري دنيا ميں پھيلانے کي کوشش کرے۔

خبر کا کوڈ: 34615 - 

جمعرات 02 February 2012 - 13:39

آج (جمعرات)قبل از ظہر ہالي ووڈ ازم اور سنيما کي دوسري کانفرنس کي افتتاحي تقريب کے موقع پرجس ميں ہالي وڈ کي فيلموں کے پشت پردا حقائق سامنے لانے کيلئے 500سنيما اور فيلمي ناقدين نے شرکت کي؛

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ہنر کا موضوع اور ايشو "انسان" ہے لہذا ہنرمندوں کي ذمہ داري بنتي ہے کہ وہ معاشرے کے رشد و کمال تک پہنچنے کيلئے راستہ ہموار کرے ، انہوں نے کہا کہ انسان سے متعلق دو قسم کے طرزِ فکر موجود ہيں ، ايک طرزِ فکر کے مطابق انسان دوسرے مخلوقات کي مانند ہے ليکن چونکہ انسان زيادہ قوت اور طاقت رکھتا ہے لہذا اسے اپني طاقت سے فائدہ اٹھانا چاہيے، اس طرزِ فکر کے مطابق وہ انسان سعادت مند ہے جو دوسروں کوزيرِ تسلط لا کر ان پر حکمراني کرے، يہي وجہ ہے کہ ہميں معاشرے ميں ايسے افراد نظر اتے ہيں جو انتخابات ميں کاميابي کيلئے لاکھوں بے گناہ افراد کا خون بہاتے ہيں جبکہ دوسرے طرزِ فکر کے مطابق انسان اعليٰ اور برتر مخلوق ہے اور اللہ تعاليٰ نے يہ پوري کائنات انسان کيلئے پيدا کيا ہے اور اسے مختلف استعدادوں سے نوازا ہے تاکہ وہ اس سرزمين ميں اللہ کا نمائندہ اور جانشين بن جائے، لہذا ہنرمندوں کو اس طرزِ فکر کو پھيلانے کيلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 34615  

- عوامی ملاقاتیں