ڈاکٹر احمدي نژاد نے امام خمينيؒ کي مزار پر تجديدِ بيعت کےدوران کہا: انسانوں کي حاليہ بيداري اور آگاہي امام خمينيؒ کے عظيم انقلاب، شجاعت اور مقاومت کا نتيجہ ہے<br />
جمعه 14 December 2012 - 10:19
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدرِ مملکت نے کہا کہ سامراجي نظام نابودي اور بربادي کي طرف جا رہا ہے اور ہر طرف سے مکمل طور پر بھنور ميں گرے ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ امام خمينيؒ کا پاکيزہ نام اور انکے اعليٰ افکار تمام خود مختار اور عدالت خواہ انسانوں کيلئے مشعلِ راہ ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے امام خمينيؒ کي مزار پر تجديدِ بيعت کےدوران کہا:

انسانوں کي حاليہ بيداري اور آگاہي امام خمينيؒ کے عظيم انقلاب، شجاعت اور مقاومت کا نتيجہ ہے

صدرِ مملکت نے کہا کہ سامراجي نظام نابودي اور بربادي کي طرف جا رہا ہے اور ہر طرف سے مکمل طور پر بھنور ميں گرے ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ امام خمينيؒ کا پاکيزہ نام اور انکے اعليٰ افکار تمام خود مختار اور عدالت خواہ انسانوں کيلئے مشعلِ راہ ہيں۔

خبر کا کوڈ: 34566 - 

هفته 04 February 2012 - 19:04

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج(ہفتہ)اسلامي انقلاب کے باني امام خمينيؒ کي مزار پر تجديدِ بيعت کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامي کي کاميابي کے يہي ايام ہميں امام خمينيؒ کےاعليٰ اہداف و مقاصد کي ياد دلاتے ہيں، انہوں نے کہا کہ امام خمينيؒ کي ديد جہاني تھي، وہ پوري بشريت کيلئے مسيحا کے طور پر آئے تھے، اسکي ہميشہ يہي آرزو تھي کہ معاشرے ميں عدال و انصاف اور يکتا پرستي پر مبني نظام قائم کرکے انسانوں کو کمال و سعادت کي جانب گامزن کرے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ امام خمينيؒ پوري دنيا کے مظلوموں کے حامي اور ہر ظالم کے خلاف برسرِ پيکار تھے، وہ اس اسلامي انقلاب کو امام مہدي(عج) کے عظيم انقلاب کيلئے مقدمہ اور پيش خيمہ سمجھتے تھے، انہوں نے کہا کہ آج اس انقلاب کے تينتيسويں سالگرہ کے موقع پر ہم ديکھ رہے ہيں کہ رفتہ رفتہ امام خمينيؒ کے افکار خوابِ غفلت ميں سوئے افراد کو بيدار کر رہے ہيں۔

انہوں نے اخر ميں کہا کہ بے شک امام مہدي(عج) کا عظيم انقلاب آئے گا، مظلوموں کے تمام دکھ دردوں کا خاتمہ ہوجائے گااور معاشرے ميں انسان کي حقيقت جلوہ گر ہو جائے گي۔

خبر کا کوڈ: 34566  

- عوامی ملاقاتیں