
ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ مغولستان کے نئے سفير کي ملاقات:
اسلامي جمہوريہ ايران مغولستان کے ساتھ تعلقات کوتمام شعبوں ميں فروغ دنيا چاہتا ہے-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس ملاقات ميں اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور مغولستان کے درميان تاريخي اور قديمي روابط پائے جاتے ہيں اور اسلامي جمہوريہ ايران ان تعلقات کوتمام شعبوں ميں فروغ دنيا چاہتا ہے، انہوں نے عالمي مسائل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دور اب ختم ہو چکا ہے کہ چند ممالک پوري دنيا کو اپني جاگير سمجھتے تھے لہذا اب حالات کا تقاضا يہ ہے کہ تمام ممالک دنيا ميں امن و سکون کيلئے اپس ميں تعاون کرے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ تمام ممالک کو مساوي اور يکساں حقوق ملنے کيلئے اپس ميں تعاون اور يکجہتي کي ضرورت ہے اور اس ہدف تک پہنچنے کيلئے تمام ممالک کو عدل و انصاف پر مبني نظام متعارف کرنے کيلئے کيلئے جد و جہد کرني چاہيے-
انہوں نے ايران اور مغولستان کے درميان روابط بڑھانے پر زور ديتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درميان سابقہ تاريخي روابط کو پيشِ نظر رکھتے ہوئے ان روابط کو مزيد فروغ ديا جا سکتا ہے۔
مغولستان کے نئے سفير نے ڈاکٹر احمدي نژاد کو اپنے سرکاري اسناد پيش کرتے ہوئے کہا کہ عالمي حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درميان مختلف شعبوں ميں تعاون بڑھانے کي ضرورت ہے، انہوں نے ايران اور مغولستان کے درميان سائنس، ٹيکنالوجي کے شعبہ ميں تعاون پر زور ديا اور کہا کہ اس بات کو ملحوظِ نظر رکھتے ہوئے کہ ہمارے ملک کي تاريخي کتابيں بھي فارسي ميں لکھي گئي ہيں؛ دونوں ممالک کے درميان ثقافت کےحوالے سےتعاون مفيد اور موثر ہوگا، انہوں نے آخر ميں کہا کہ مغولستان اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ روابط کو بہت زيادہ اہميت ديتا ہے۔