
ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ سنگاپور کے نئے سفير کي ملاقات:
دونوں ممالک کے درميان روابط کے فروغ کيلئے تمام ممکنہ مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہيے
ڈاکٹر احمدي نژاد نے سنگاپور کے نئے سفير کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درميان تاريخي تعلقات پائے جاتے ہيں اور اب ان روابط کو مزيد فروغ دينے کي ضرورت ہے، انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درميان ثقافتي حوالے سے بہت زيادہ مشترکات پائے جاتے ہيں جو روابط کے فروغ ميں اہم ثابت ہونگے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے سنگاپور کے نئے سفير "چوتاي سو"کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا يہ ہے کہ تمام ممالک کے اپس ميں قريبي اور دوستانہ تعلقات ہوں کيونکہ ايک ائيڈيل نظام لانے کيلئے تمام ممالک کي اپس ميں مشارکت اور ہماہنگي لازمي ہے،صدرِ مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درميان اکثر بين الاقوامي مسائل ميں وحدتِ فکر موجود ہے، انہوں نے اميد ظاہر کي کہ ايران اور سنگاپور کے اپس ميں تعاون سے دوطرفہ روابط کو مزيد فروغ ملے گا۔
اس ملاقات ميں سنگاپور کے نئے سفير چوناي سو نے صدرِ مملکت کو اپنے سرکاري اسناد پيش کرتے ہوئے ايران آنے پر خوشي کا اظہار کيا اور کہا کہ ايران اور سنگاپور کے درميان مختلف شعبوں ميں تعاون اور ہمکاري سےدونوں ممالک کے درميان روابط مزيد مستحکم ہو جائيں گے۔