ڈاکٹر احمدي نژاد کا دھہ فجر کميٹي کے اراکين سے ملاقات: انقلاب کي پاسداري انقلاب لانےسے زيادہ اہم ہے
جمعه 14 December 2012 - 10:13
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ڈاکٹرا حمدي نژاد نے آج دھہ فجر کميٹي کے اراکين سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي انقلاب کي برکت سے ايران ترقي کي شاہراہ پر گامزن ہے اور رشد و ترقي کے مراحل طے کر رہا ہے يہي وجہ ہے کہ ہم نے گذشتہ 30برسوں ميں پہلے کي نسبت بہت زيادہ پيشرفت کي ہے، انہوں نے اسلامي انقلاب کو اخري چند صديوں ميں ايران سميت پوري دنيا ميں رونما ہونے والے واقعات ميں سے سب سے اہم قرار ديا اور کہا کہ جب ہم تاريخ کا مطالعہ کرتے ہيں تو معلوم ہوتا ہے کہ يہ انقلاب پوري قوم کي ضمير اور وجدان کي بيداري کے سبب کاميابي سے ہمکنار ہوا اور يہي عوام ہيں جو آج تک ان گونا گون مشکلات کے باوجود اسکي پاسداري کر رہے ہيں، اگر ہمارے مقابلے ميں روس اور فرانس کے انقلاب کا جائزہ ليا جائے تو ہميں صاف ديکھائي ديتا ہے کہ ہزاروں افراد نے اس انقلاب کيلئے قربانياں ديں ليکن اس کا زيادہ سے زيادہ فائدہ يہ ہوا کہ ظاہري طور پر حکمران تبديل ہوئے ليکن اسکے برعکس اسلامي انقلاب کا ہدف يہ تھا کہ انساني افکار ميں تبديلي لائي جائے اور انساني معاشرے کو عدالت، کرامت، آچھائي اور ايک پاکيزہ زندگي کے طرف رغبت دلائي جائے لہذا ہم ان اقدار کيلئے جتنا بھي تلاش کريں گے اتنا ہي امام مہدي (عج)کے عالمگير انقلاب کيلئے راستہ ہموار ہوتا جائے گا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا دھہ فجر کميٹي کے اراکين سے ملاقات:

انقلاب کي پاسداري انقلاب لانےسے زيادہ اہم ہے

خبر کا کوڈ: 34452 - 

پیر 30 January 2012 - 19:04

انہوں نے اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے مزيدکہاکہ تعجب کي بات يہ ہے کہ آمريکا ديگر ممالک ميں تو ڈيموکرسي نافذ کرنا چاہتا ہے ليکن انکے اپنے عوام ان بنيادي حقوق سے محروم ہيں لہذا انکے آزادي اور ڈيموکرسي کا دعويٰ بالکل جھوٹا ہے کيونکہ گذشتہ ايک صدي سے آمريکا ميں دو سياسي پارٹياں بر سرِ اقتدار ہيں اور ہر کوئي اپنے اقتدار کي کرسي بچانے کيلئے عوام کو فريب اور دھوکہ دے رہے ہيں جبکہ دوسري جانب يورپ ميں بھي عوام اپنے حکمرانوں کے کرتوتوں سے تنگ آ چکےہيں اور موجودہ نظام کے مخالف ہيں ليکن ان سے اپنے خيالات کا اظہار کرنے کا حق بھي چھين ليا گيا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہر دانشمند اور آزاد انسان کي يہي آرزو ہے کہ بھلا کيسے اس موجودہ نظام کا خاتمہ ہو جائے اور اسکي جگہ ايک ايسا نيا نظام حاکم ہو جو انسان کي خلقت کا ہدف اور غرض ہے، جس مقصد کيلئے انبياء مبعوث ہوئے اور جس نظام کيلئے راستہ ہموار کرنے کيلئے اسلامي انقلاب واقع ہوا، يہ نظام تب حاکم ہوگا جب عوام خوابِ غفلت سےبيدار ہوں اور دل و جان سے اس نظام کيلئےکوششيں شروع کرے کہ بحمداللہ عوام کي بيداري کا سورج طلوع ہوچکا ہے ۔

خبر کا کوڈ: 34452  

- عوامی ملاقاتیں