ايران کے ہسپان ٹي وي کي افتتاحيہ تقريب ميں: حريت پسند ذرايع ابلاغ دنيا کے تمام حق پسند لوگوں کو ايک پليٹ فارم پر لاکر تسلط پسندوں کي سازشوں کو ناکام بناديتے ہيں-
جمعه 14 December 2012 - 10:13
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

اسلامي جمہو ريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ہسپانوي زبان کي اہميت پر تاکيد کرتےہوئے کہا کہ ذرايع ابلاغ حريت پسند اور حق کے متوالے انسانوں کو ايک محاذ ميں اور ايک دوسرے کے ساتھ شامل کرکے تسلط پسندوں کي سازشوں کو ناکام بناديتے ہيں-

ايران کے ہسپان ٹي وي کي افتتاحيہ تقريب ميں:

حريت پسند ذرايع ابلاغ دنيا کے تمام حق پسند لوگوں کو ايک پليٹ فارم پر لاکر تسلط پسندوں کي سازشوں کو ناکام بناديتے ہيں-

اسلامي جمہو ريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ہسپانوي زبان کي اہميت پر تاکيد کرتےہوئے کہا کہ ذرايع ابلاغ حريت پسند اور حق کے متوالے انسانوں کو ايک محاذ ميں اور ايک دوسرے کے ساتھ شامل کرکے تسلط پسندوں کي سازشوں کو ناکام بناديتے ہيں-

خبر کا کوڈ: 34442 - 

منگل 31 January 2012 - 12:38

اسلامي جمہوريہ ايران کے ريڈيو اور ٹي وي ادارے کي ورلڈ سروسس ہسپان ٹي وي نے آج (منگل) سے باضابطہ طور پر اپني چوبيس گھنٹے کي نشريات کا آغاز کيا ہے – ايران کے ہسپان ٹي وي کي افتتاحيہ تقريب ميں صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ ميڈيا تمام اقوام کو جوڑنے والہ رابطہ پل ہے جو اقوام کے ارادوں کو ايک سمت ميں موڑتا ہے-

ايران کے ہسپان ٹي وي کي افتتاحيہ تقريب ميں صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ذرائع ابلاغ کي غير جانبداري پر زور ديا ہے صدر مملکت نے دنيا کے معروضي حالات ميں ميڈيا کي طاقت کا جائزہ ليتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے اس عالمي چينل کا مقصد ہسپانوي زبان کے لوگوں کو اسلامي اقدارسے آگاہ کرنا اور سامراج کي اجارہ داري کو ختم کرنا ہے۔

اسلامي جمہو ريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے ہسپان ٹي وي کے باضابطہ آغاز کے موقع پر کہا کہ ذرائع ابلاغ قوموں کو متصل کرنے کا کام کرتےہيں اور قوموں کے عزم و ارادے کو ايک جہت عطا کرتےہيں اور ہسپان ٹي وي کو امن و صلح کا پيغامبر اور تسلط پسندوں کي راہ ميں رکاوٹ بن جانا چاہيے۔

صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ ميڈيا کو امن کا پيغام، آزادي کا پيغام اور بهائي چارے کا پيغام عام کرنا ہے- آزاد ميڈيا سامراجي طاقتوں کے سامنے اور ان کے ظلم و ناانصافي کے خلاف مزاحمت کرتے ہيں-

خبر کا کوڈ: 34442  

- تقاریر