ڈاکٹراحمدي نژاد نے ملک کےعوامي فلاحي ادارے کے نئے ايک لاکھ ہيلپرز کے ٹريننگ کے اختتامي تقريب کے موقع پر کہا: دوسروں کو آسائش اور سہولت فراہم کرنے کيلئے جد و جہدميں ہي انسان کي سعادت ہے
جمعه 14 December 2012 - 10:12
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کي خوشي اور آسائش کيلئے کام کرنے سے انسان عزت اور کمال کے مدارج طے کر سکتا ہے، انہوں نے ملک کے اقتصادي مشکلات برطرف کرنے کواجتماعي ذمہ داري قرار ديا اور کہا کہ حکومت انصاف اور ملک کے اقتصادي مشکلات برطرف کرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کي حمايت کرنے کو اپنا فرض سمجھتي ہے۔

ڈاکٹراحمدي نژاد نے ملک کےعوامي فلاحي ادارے کے نئے ايک لاکھ ہيلپرز کے ٹريننگ کے اختتامي تقريب کے موقع پر کہا:

دوسروں کو آسائش اور سہولت فراہم کرنے کيلئے جد و جہدميں ہي انسان کي سعادت ہے

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کي خوشي اور آسائش کيلئے کام کرنے سے انسان عزت اور کمال کے مدارج طے کر سکتا ہے، انہوں نے ملک کے اقتصادي مشکلات برطرف کرنے کواجتماعي ذمہ داري قرار ديا اور کہا کہ حکومت انصاف اور ملک کے اقتصادي مشکلات برطرف کرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کي حمايت کرنے کو اپنا فرض سمجھتي ہے۔

خبر کا کوڈ: 34386 - 

هفته 28 January 2012 - 12:43

ڈاکٹر احمدي نژاد نے عوامي فلاحي ادارے کے نئے ايک لاکھ ہيلپرز کے ٹريننگ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ميں ماہ ربيع الاول کي آمد پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پيش کرتا ہوں، اس بابرکت مہينے ميں متعدد اہم تاريخي واقعات رونما ہوئے ہيں جن ميں پيغمبراکرم (ص) اور اسکے فرزند امام صادق (ع) کا ميلاد ِمبارک اس مہينے کے اہم واقعات ميں سے ہيں جنہوں نے قيامت تک کے انسانوں کو سعادت مند زندگي گزارنے کا سليقہ سکھايا۔

صدرمملکت نے کہا کہ اس مہينے کي ديگر اہم مناسبت امام حسن عسکري (ع) کي شہادت اور امام زمان (عج) کے دورِ امامت کا آغاز ہے کہ ابھي ہم اس امامِ ہمام کے دورِ امامت ميں زندگي بسر کر رہے ہيں جبکہ اسي مہينے ميں ہمارے اسلامي انقلاب کے دھہ فجر کے ايام بھي ہيں جو پيغمبراکرم(ص) کي تعليمات کي روشني ميں کاميابي سے ہمکنار ہوا تھا، اس حوالے سے بنيادي بات يہ ہے کہ ايراني قوم نے رسول اکرم(ص)، اہلبيت (ع) اور امام مہدي (عج) کے ساتھ عشق و مودت پر اعتقاد رکھتے ہوئے اس عظيم مشن کا آغاز کيا تو اللہ تعالٰيٰ کے فضل و کرم سے ہميں کاميابي اور کامراني نصيب ہوئي اور ہمارے اس اقدام سے نااميد اورمرجھائے ہوئے انسانوں کے دلوں ميں اميد کي کرن پيدا ہوئي۔

انہوں نے خطاب کے دوران انسان کي عظمت پر روشني ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعاليٰ کے نزديک انسان سے بہتر اور برتر کوئي مخلوق نہيں ہے، انہوں نے انسان کو اس واسطے خلق فرمايا ہے تاکہ وہ اللہ تعاليٰ کے صفات کا مظہر اور آيينہ بن جائے لہذا يہ ساري کائنات انسان کے تکامل کي خاطر خلق کيا گيا ہے۔ ليکن ہم مشاہدہ کر رہے ہيں کہ وہ انسان جسے اللہ تعاليٰ نے عظمت اور کرامت بخشا تھا وہ دوسروں کے ظلم و ستم کا شکار ہے ، انہيں اللہ کي دي ہوئي نعمتوں سے محروم کيا گيا ہے، صدرمملکت نے کہا کہ ہرکوئي فطري طور پر عزت اور کرامت کسب کرنے کا خواہاں ہے ليکن سوال يہ پيدا ہوتا ہے کہ وه کونسي چيز ہے جس ميں انسان کي عظمت کا راز پوشيدہ ہے؟ وہ راز انسان کے اندر ايثار اور فداکاري کا جذبہ ہے، انسان تب بلند مرتبہ پر فائز ہو سکتا ہے جب وہ دوسروں کي آسائش اور خوشي کواپني آسائش اور خوشي پر ترجيح دے، انہوں نے اس بات پرزور ديا کہ يہ صفات تب ايک انسان ميں تجلي ہوتے ہيں جب وہ آپني ہستي کو دوسروں کيلئے وقف کرے اور دوسروں کے مشکلات برطرف کرکے انکے خوشي کے اسباب فراہم کرے۔

ڈاکٹراحمدي نژاد بے کہا کہ يہ مناسب نہيں ہے کہ ايک اسلامي نظام ميں ايسے نادار افراد بھي موجود ہوں جو زندگي کي ابتدائي ضروريات سے بھي محروم ہوں، انہوں نے معاشرے کے اقتصادي مشکلات برطرف کرنا ايک عمومي ذمہ داري قرار ديتے ہوئے کہا کہ حکومت بھي عوام کے ساتھ ساتھ ان مشکلات کے خاتمے کيلئے اپني کوششيں جاري رکھے گي لہذا اسي بات کے پيشِ نظر وہ آيندہ سال فلاحي کاموں ميں مزيد فروغ کيلئے بجٹ ميں اضافہ کرے گي۔

انہوں نے کہا کہ جسمي معذوري کي بناء پر معاشرے کے افراد کي طبقہ بندي کرنا مناسب نہيں ہےلہذا معاشرے سےاس قسم کے طرزِ فکر کا خاتمہ کرنا چاہيےکيونکہ رنگ يا شکل و صورت کا انسانيت کے حوالے سے کوئي عمل دخل نہيں ہوتابلکہ انسان کا تشخص اور وقار اسکے فکر و انديشہ کے ساتھ وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہيلپرز کيلئے 20ہزار گھروں کا افتتاح ہوچکا ہے اور اس سال کے اخر تک مزيد 20 ہزار گھروں کا افتتاح ہو جائے گا جبکہ ہمارا عزم ہے کہ آيندہ سال کے اختتام تک 2لاکھ گھر ہيلپرز کے حوالے کئے جائيں،ايراني صدر نے کہا کہ يہ تاثر غلط ہے کہ صرف اقتصادي مشکلات برطرف کرنے سے معاشرے کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہيں البتہ يہ ضرور ہے کہ اگر دنيا ميں عدالت قائم ہو جائے تو تمام مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اخر ميں ملک کے مخير افراد کو "ياعلي" اور "ياحسين" کہہ کر اس کارِ خير ميں شرکت کي دعوت دي اور کہا کہ حکومت اور مخير افراد مل کر معاشرے؛ خصوصا معلول افراد کي رہائش اور مشغلے کے حوالے سے مشکلات حل کر سکتے ہيں، انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اس پر فخر کرتي ہے کہ انہوں نے معاشرے کے ہر طبقے کے افراد کو ابتدائي سہوليات مہيا کي ہيں۔

خبر کا کوڈ: 34386  

- عوامی ملاقاتیں