
ڈاکٹر احمدي نژاد ايران کے اندر بنائي گئي 6نئے فارمولوں پر تيار کردہ ادويات کي رونمائي اورمعرفي کے حوالے سے منعقدہ تقريب سے خطاب:
نئے ادويات کو متعارف کرکے معاشرے کو ڈرگ مافيا سے نجات دلايا جا سکتا ہے
ڈاکٹر احمدي نژاد نے علم، ٹيکنالوجي اور ميڈيکل کے مختلف شعبوں ميں ايران کي ترقي پر خوشي کا اظہار کيا اور کہا کہ موجودہ پيشرفت اگرچہ باعثِ فخر ہے ليکن اس کے باوجوديہ ايرانيوں کے شايانِ شان نہيں ہے، اميد ہے بہت کم عرصہ ميں ايراني دانشمند نئے ادويات معرفي کرکے معاشرے کو ڈرگ مافيا سے نجات دلائيں گے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (اتوار) نئے فارموں پر تيار کردہ ادويات کي رونمائي اور معرفي کےحوالے سے منعقدہ تقريب کے موقع پر کہا کہ پوري دنيا ميں پيچيدہ اور صعب العلاج امراض کے حوالے سے 140 قسم کے ادويات موجود ہيں جن ميں سے 12 قسم کے ادويات اسلامي جمہوريہ ايران نے تيار کئے ہيں جو ايک عظيم کارنامہ ہے، کچھ عرصہ قبل کوئي سوچ بھي نہيں سکتا تھا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے اندر اس قسم کي پيچيدہ ادويات تيار ہو جائيں گي، انہوں نے کہا کہ اصل بات يہ ہے کہ پوري دنيا ميں اکثر ادويات اور ديگر ميڈيکل اشياء تہيہ کرنےکے ميں اسرائيل کا ہاتھ ہےجو اپنے ادويات فروخت کرنے خاطر غلط اطلاعات منتشر کر رہا ہے۔انہوں نے اميد ظاہر کي کہ ايران بہت جلد علم، ٹيکنالوجي اور ادويات صادر کرنے والے ممالک کي فہرست ميں شامل ہو جائے گا، اس ہدف کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت نے محققين کيلئے ايک بڑي خطير بجٹ کي منظوري دے دي ہے، انہوں نے محققين کو ملک کے علمي پيشرفت اور ترقي کيلئے حکومت کے ساتھ تعاون کر نے کي دعوت دي اور ايک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کيا کہ انشاء اللہ بہت کم مدت ميں ايراني محققين معاشرے کو ڈرگ مافيا سے نجات دلائے گا۔