
صدراحمدي نژاد نے نوجوان اور اسلامي بيداري اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
دشمنوں کے شوم منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے قوموں اور دانشوروں اور علماء کو ہوشيار رہنا چاہيے
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کانفرنس کي افتتاحي تقريب سے خطاب ميں کہا کہ جمہوريت امريکا اور اس کے اتحاديوں کي بندوق کي نلي سے نہيں نکلتي ہے اور وہ اقوام پر صرف غربت اور حقارت کو مسلط کرتے ہيں-
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اپنے خطاب ميں امريکہ ، اسرائيل اور ان کے اتحاديوں کي سازشوں کو برملا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمي سامراجي طاقتيں اپنے غلاموں اور نوکروں کے ذريعہ اسلام اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لئےوسيع پيمانے پر تلاش و کوشش کررہي ہيں۔ صدر احمدي نژاد نے اپنے خطاب ميں کہا کہ امريکہ اور اس کے اتحادي، صہيونيوں کو بچانے کے لئے مذہبي اور نسلي اختلاف پيدا کرنے کي کوشش کررہے ہيں اور امريکہ کے اس شوم منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے قوموں کو بيدار رہنا چاہيے۔
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ آزادي، کرامت ، عدل و انصاف تمام قوموں کا حق ہے انھوں نے کہا کہ امريکہ غاصب صہيونيوں کو بچانے کے لئےعلاقہ ميں مذہبي اور قومي اور لساني اختلافات پيدا کرنے کي تلاش و کوشش ميں ہے اور امريکہ کے اس شوم منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے علاقائي قوموں اور دانشوروں اور علماء کو ہوشيار رہنا چاہيے-
صدر نے کہا کہ علاقہ کے بعض ممالک جن ميں جمہوريت کا کوئي نام و نشان نہيں ہے وہ دوسروں کو جمہوريت کا درس دے رہے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ آج بعض عرب ممالک کے ذريعہ امريکہ شام ميں عدم استحکام پيدا کررہاہے اور کل انہي عرب ملکوں کي نوبت آئے گي اور امريکہ کے ہاتھ سے انھيں کوئي نجات نہيں دلا سکے گا۔ صدر احمدي ںژاد نے کہا کہ عرب ممالک کے رہنماؤں کو ہوش و درايت سے کام لينا چاہيے اور انھيں امريکہ کي مزيد غلامي کرنے سے پرہيز کرنا چاہيے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اس بات کا حامي ہے کہ دنيا کے تمام ممالک باہمي اتحاد اور يکجہتي سے دوستي اور عدالت کے ماحول ميں ايسے نظام کيلئے تلاش اور جد و جہد کرے جس ميں ظلم و زيادتي کا نام و نشان تک نہ ہو مگر عالمي سامراجي طاقتيں اپني ترقي اور پيشرفت دوسروں کو پسماندہ رکھنے اور اپني عزت و کرامت دوسروں کي توہين ميں ديکھتے ہيں جو مسلمانوں کيلئے قطعي طور پر قابلِ قبول نہيں ہے-
صدر نے مزيد کہا کہ علاقائي قوميں اس وقت بيدار ہيں اور وہ علاقہ ميں امريکہ کے غلام اور مزدور حکام کو اچھي طرح پہچانتي ہيں اور ان کے خلاف نبرد آزما بھي ہيں۔
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے علاقے کے عوام کو بھي مغربي ملکوں کي سازشوں کي بابت ہوشيار رہنے کي سفارش کرتے ہوئے کہا کہ مغربي ممالک ان پر تسلط جمانے کے لئے جمہوريت اور اس جيسے فريبي نعروں کا سہارا لے رہے ہيں - انہوں نے کہا کہ قوموں کي آزادي و خود مختاري اور ان کي عزت و شرف کے اصلي دشمن امريکا ، اسرائيل اور ان کے اتحادي ممالک ہيں -
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نےکہا کہ ڈيموکريسي امريکہ اور اس کےاتحاديوں کي بندوقوں کي ناليوں سے باہر نہيں نکلتي اور وہ قوموں پر صرف غربت و حقارت ہي مسلط کرتے ہيں۔
صدراحمدي نژاد نے نوجوان اور اسلامي بيداري اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امريکہ اور مغربي ممالک نےگذشتہ برس علاقے کے ممالک کو ساٹھ ارب ڈالر سے زيادہ ماليت کے ہتھيار بيچے، کيا يہ ہتھيار امن ، آزادي اور ڈيموکريسي کے لئے ہيں يا قتل عام ، جنگ اور اختلاف پيدا کرنے کے لئے؟
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اس بات پر تاکيد کرتے ہوئے کہ انصاف و آزادي اور عزت نفس تمام قوموں کا حق ہے کہا کہ سامراجي طاقتيں آج ڈيموکريسي اور انساني حقوق کے نعروں سے سامراجي مقاصد پر عمل پيرا ہيں اور وه سامراجي طاقتيں آج جمہوريت اور انساني حقوق کے نعروں کے ساتھ اپنے اہداف کو آگے بڑھا رہي ہيں-
صدر احمدي نژاد نے اس سوال کا جواب ديتے ہوئے کہ جنگوں، گہرے طبقاتي فاصلوں، ہتھياروں کي مسلسل دوڑ اور قتل عام کا کيا مقصد ہے؟ کہا کہ ہر سال بارہ سو ارب ڈالر ہتھياروں کي تياري پر خرچ کئے جا رہے ہيں اس سے واضح ہے کہ اتنے بڑے پيمانے پر ہتھياروں کي پيداوار انسانوں کے قتل عام کے لئے ہے۔
صدر احمدي نژاد نے تاکيد کےساتھ کہا کہ وہ طاقتيں جنھوں نےگذشتہ عشروں ميں جب مختلف ملکوں ميں حريت پسندي کي تحريکيں عروج پر تھيں تو اپنے رنگ بدل لئے اور اب ڈيموکريسي اور انساني حقوق کےذريعے اسي سامراجي اور غلامي کے اہداف پرعمل پيرا ہيں۔
انہوں نے عالمي سامراج کے سامنے جدوجہد، اسلامي معاشروں ميں مداخلت کے خاتمے، فلسطيني قوم کے حقوق کي بحالي اور اسلامي تشخص کے احيا کو علاقائي ممالک ميں اسلامي بيداري کے اہم مطالبات ميں شمار کيا اور کہا کہ اسلامي بيداري کي لہر ميں مسلم اقوام، غربت اور اقتصادي و سماجي مسائل سے مسلمانوں کے چھٹکارے اور ترقي کي جانب حرکت کي خواہاں ہيں-