صدر مملکت نے ايران کے صوبہ کرمان ميں صنعتي اور ترقياتي پروجيکٹوں کي افتتاحي تقريب ميں کہا: اقتصادي پابندياں ايران کي پيشرفت کو روک نہيں سکتيں بلکہ اس راہ ميں ايران کا عزم و ارادہ اور زيادہ مستحکم ہوگا -
جمعه 14 December 2012 - 10:12
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران کے جنوبي صوبہ کرمان ميں متعدد صنعتي اور ترقياتي پروجيکٹوں کي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي پرامن ايٹمي سرگرميوں کو روکنے کے لئے ملت ايران کے خلاف مغرب کے دباؤ کا نہ صرف يہ کہ کوئي فائدہ نہيں ہوگا بلکہ اس راہ ميں ايراني عوام کا عزم و ارادہ اور زيادہ مستحکم ہوگا -

صدر مملکت نے ايران کے صوبہ کرمان ميں صنعتي اور ترقياتي پروجيکٹوں کي افتتاحي تقريب ميں کہا:

اقتصادي پابندياں ايران کي پيشرفت کو روک نہيں سکتيں بلکہ اس راہ ميں ايران کا عزم و ارادہ اور زيادہ مستحکم ہوگا -

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران کے جنوبي صوبہ کرمان ميں متعدد صنعتي اور ترقياتي پروجيکٹوں کي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي پرامن ايٹمي سرگرميوں کو روکنے کے لئے ملت ايران کے خلاف مغرب کے دباؤ کا نہ صرف يہ کہ کوئي فائدہ نہيں ہوگا بلکہ اس راہ ميں ايراني عوام کا عزم و ارادہ اور زيادہ مستحکم ہوگا -

خبر کا کوڈ: 34314 - 

اتوار 29 January 2012 - 08:32

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ يورپي ممالک کو تيل فروخت کرنے کي ايران کو ضرورت بھي نہيں ہے، ايراني قوم نے مغربي ممالک کي پابنديوں کے سائے ميں تمام شعبوں ميں شاندار پيشرفت حاصل کي ہے اور اس وقت ايران ترقي اور پيشرفت کي شاہراہ پر گامزن ہے۔ صدر احمدي نژاد نے کہا کہ بعض ممالک امريکہ کےہاتھ کا کھلونا بنے ہوئے ہيں اور ان ممالک کے حکام نے اپني قوموں کا وقار امريکہ کے ہاتھ ميں فروخت کرديا ہے اور امريکہ ان کے سياہ و سفيد کا مالک بن گيا ہے صدر احمدي نژاد نے امريکي حکومت کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امريکہ اسرائيل کو بچانے کے لئے شام کي حکومت کو گرانا چاہتا ہے کيا شام کي حکومت گرانے سے اسرائيل بچ جائے گا ؟

انھوں نے کہا کہ علاقائي قوميں اس وقت بيدار ہيں اور وہ علاقہ ميں امريکہ کے غلام اور مزدور حکام کو اچھي طرح پہچانتي ہيں اور ان کے خلاف نبرد آزما بھي ہيں۔ انھوں نے کہا کہ ايران کي مٹي سونے کي مٹي ہے اور ہميں يورپ کو تيل بيچنے کي ضرورت بھي نہيں ۔

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران کے خلاف يورپي يونين کي پابنديوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمي طاقتيں گذشتہ تيس برس کے دوران ہميشہ ايران کي ترقي و پيشرفت سے خائف رہي ہيں کيونکہ وہ جانتي ہيں کہ يہ ترقي وپيشرفت ايران اور اسلامي انقلاب کو پوري دنيا کي اقوام کے لئے ايک نمونے ميں تبديل کردے گي- اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے مغربي ملکوں کو خبردار کيا ہے کہ وہ ايران کے خلاف اپني مخاصمانہ پاليسيوں سے باز آجائيں -

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے علاقے کے عوام کو بھي مغربي ملکوں کي سازشوں کي بابت ہوشيار رہنے کي سفارش کرتے ہوئے کہا کہ مغربي ممالک ان پر تسلط جمانے کے لئے جمہوريت اور اس جيسے فريبي نعروں کا سہارا لے رہے ہيں - انہوں نے کہا کہ قوموں کي آزادي و خود مختاري اور ان کي عزت و شرف کے اصلي دشمن امريکا ، اسرائيل اور ان کے اتحادي ممالک ہيں -

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے علاقے ميں اسرائيل کے غاصبانہ وجود کے بارے ميں مزيد کہا کہ يہ حکومت اب نابودي کي سمت بڑھ رہي ہے اور اسرائيل کے ناجائز وجود کو باقي رکھنے کے لئے مغرب کي کوششوں کا کوئي فائدہ نہيں نکلے گا

انھوں نے مزيد کہا کہ ايران گذشتہ تيس برس سے امريکہ کو تيل نہيں فروخت کررہا ليکن اس کے باجود سربلند اور ترقي کي جانب بڑھ رہا ہے۔ صدر احمدي نژاد نے کہا کہ امريکہ اور يورپ خود اقتصادي مشکلات ميں پھنسے ہوئے ہيں لہذا وہ ايران کے لئے کوئي اقتصادي مشکل پيدا نہيں کرسکتے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 34314  

- سفرنامه