
ڈاکٹر احمدي نژاد کا يورو4سٹنڈرڈ کے مطابق بنائي گئي گاڑيوں کے افتتاحي تقريب سے خطاب:
ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے عالمي معيار اور سٹنڈرڈ کے مطابق کام کرنا چاہيے
ڈاکٹر احمدي نژاد نے ماحول کو آلودگي سے صاف رکھنا ايک عمومي ذمہ داري قرار ديا اور کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے عالمي معيار اور سٹنڈرڈ کے مطابق کام کرنا چاہيے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے پرديسان پارک ميں منعقدہ يورو4سٹنڈرڈ کے مطابق بنائي گئي گاڑيوں کے افتتاحي تقريب کے موقع پر کہا کہ ماحول کو آلودگيوں سےصاف ستھرا رکھنے کا شمارعمومي وظائف ميں ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ گذشتہ زمانے ميں يہ مسئلہ زيادہ اہميت کا حامل نہيں تھا ليکن جب سے ہمارے ملک ميں اس مسئلے کا شمار عمومي وظائف ميں ہونے لگا ہے اس حوالے سے مفيد اور موثر اقدامات اٹھائے گئے ہيں، انہوں نے اس بات پر زور ديا کہ گاڑيوں کو معياري تيل فراہم کرنا چاہيے تاکہ ہوا کے آلودگي ميں کمي واقع ہو اور يہ بات باعثِ مسرت ہے کہ ملک کے اندروني کمپنيوں نے پٹرول اور ڈيزل ميں کيفيت اور کميت دونوں حوالوں سے بہتري لائي ہے، اميد ہے آيندہ دو سالوں ميں ہمارا معيار بين الاقوامي سٹنڈرڈ تک پہنچ جائے گا ۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے ملک کے اندروني معيار اور سٹنڈرڈ کي وضاحت ميں کہا کہ ماحولياتي نظام ميں "سٹنڈرڈ ماحول" کے نام سے نيا باب کھولنا چاہيےکيونکہ ماحوليات کے حوالے سے ہر شہر کے حالات دوسرے شہر سے مختلف ہيں لہذا اس سلسلے ميں ايک ٹيم تشکيل ديني چاہيے جو سٹنڈرڈ کا صحيح تعين کرکے اسے کمپنيوں کو پيش کرے تاکہ اسکے مطابق عمل درآمد کيا جا سکے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کا شمار ماحوليات کے حوالے سے پاک اور صاف ممالک ميں ہوتا ہے ليکن ہميں دنيا کے صاف ترين ممالک کے فہرست ميں شامل ہونے کيلئے تلاش اور جد و جہد کرني چاہيے، ہم اس ہدف تک تب پہنچ سکتے ہيں جب ہم اس بات کي طرف دھيان رکھيں کہ ايران ثقافت، تمدن، انساني اقدار اور علم کے اعتبار سے پوري دنيا کامرکز ہے لہذا ہميں مل جل کر ماحول صاف ستھرا رکھنے کيلئے کام کرناچاہيے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے بعض علاقے ريگستاني ہيں لہذا تيز ہوائيں چلنے سے وہاں کے لوگوں کو جسمي اور نفسياتي مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا اس سلسلے ميں موثر قدم اٹھانا ہوگا، انہوں نے آخر ميں کہا کہ اگر کوئي قوم عزم کے ساتھ ايک کام کے پيچھے لگ جائے تو کاميابي ہميشہ ان کا مقدر بنتي ہے لہذا ہميں تلاش اور ہمت سے با اقتدار، صاف اور روشن ايران کي جانب آگے بڑھنا چاہيے۔