ڈاکٹر احمدي نژاد اور فيڈرل کاسٹرو کے درميان مسلسل تين گھنٹے بات چيت: دنيا پر حاکم ظالمانہ نظام کے اصلاح کيلئے انقلابي افکار والے ممالک کے درميان اتحاد اور يکجہتي کي ضرورت ہے
جمعه 14 December 2012 - 10:10
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

ڈاکٹر احمدي نژاد اور فيڈرل کاسٹرو کے درميان ملاقات ميں ؛جو تين کے گھنٹے تک جاري رہا اہم علاقائي اور بين االاقومي مسائل خصوصا دنيا پر حاکم ظالمانہ نظام کے خاتمے،ايٹمي مسئلے، انقلابي ممالک کے درميان روابط ميں فروغ اور دنيا ميں امن و امان قائم ہونے کيلئے تلاش پرتبادلہ خيال ہوا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد اور فيڈرل کاسٹرو کے درميان مسلسل تين گھنٹے بات چيت:

دنيا پر حاکم ظالمانہ نظام کے اصلاح کيلئے انقلابي افکار والے ممالک کے درميان اتحاد اور يکجہتي کي ضرورت ہے

ڈاکٹر احمدي نژاد اور فيڈرل کاسٹرو کے درميان ملاقات ميں ؛جو تين کے گھنٹے تک جاري رہا اہم علاقائي اور بين االاقومي مسائل خصوصا دنيا پر حاکم ظالمانہ نظام کے خاتمے،ايٹمي مسئلے، انقلابي ممالک کے درميان روابط ميں فروغ اور دنيا ميں امن و امان قائم ہونے کيلئے تلاش پرتبادلہ خيال ہوا۔

خبر کا کوڈ: 34004 - 

جمعرات 12 January 2012 - 08:56

ڈاکٹر احمدي نژاد اور فيڈرل کاسٹرو نے انقلابي ممالک کے درميان اتحاد، يکجہتي اور دنيا پر حاکم سامراجي نظام کے اصلاح کيلئے کوششوں پر زور ديا گيا، ايراني صدر نے فيڈرل کاسٹرو سے تجليل کرتے ہوئے کہا کہ دنيا کے تمام انقلابي ممالک فيڈرل کاسٹرو کے نام سے بخوبي واقف ہيں، وہ اس انقلابي اور عوام دوست شخصيت کو بڑي عزت اور قدر کي نگاہ سے ديکھتے ہيں ، انہوں نے کہا کہ ايران اور کوبا بين الاقومي مسائل ميں ايک جيسي نظر رکھتے ہيں، صدر مملکت نے کہا کہ سامراجي نظام اپنے اخري مراحل سے گزر رہا ہے لہذا موجودہ حالات ميں عدالت پر مبني نظام کو متعارف کرنے کے حوالے سےايران اور کوبا کے کندھوں پر سنگين ذمہ داري عائد ہوتي ہے ۔

انہوں نے سامراجي طاقتوں کي جانب سے ايران اور کيوبا کي مانند آزاد اور خود مختار ممالک کو تنقيد کانشانہ بنانے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ان حالات ميں جب استعمار ہمارے خلاف بھر پور طاقت کا استعمال کر رہا ہے خود محتار ممالک اتحاد، يکجہتي اور باہمي تعاون سے دشمن کے سارے فتنے خاک ميں ملاسکتے ہيں ۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ آج اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے تمام ممالک بيدار ہو چکے ہيں، وہ آزادي اور خود مختاري کا دفاع کرتے ہوئے کسي دوسري طاقت کو زبردستي اپني بات منوانے کي ہرگز اجازت نہيں ديں گے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے تہران اور ہاوانا کے درميان بڑھتے ہوئے روابط کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا سياسي، اقتصادي اور ثقافتي حوالے سے روابط ميں استحکام سے دونوں ممالک بلکہ تمام عدالت پسند ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

کيوبا کے انقلابي ليڈر جناب فيڈرل کاسٹرو نے اس ملاقات ميں ايران کا استکباري اور سامراجي طاقتوں کے مقابلے ميں مقاومت کو ائيڈيل اورعبرت ناک قرار ديا اور کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے سامراج کے مقابلے ميں پائيدار عزم و ارادے اور بے مثال مقاومت سے بين الاقومي سطح پر ايک عظيم مقام پيدا کيا ہے جو ديگر آزاد ممالک کيلئے نويد کي کرن ہے۔

انہوں نے اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ وہ روزانہ باقاعدگي سےايران کے حالات اور ڈاکٹر احمدي نژاد کے خطابات کا مطالعہ کرتے ہيں، وہ خود بھي ڈاکٹر احمدي نژاد کے عالمي مسائل کے حوالے سےنظريات کے ساتھ مکمل طور پر موافق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ميرا خيال بھي يہي ہے کہ سامراجي نظام تباہي اور نابودي کي طرف جا رہا ہے ، بغير کسي سپوٹ کے ڈالرز چھپوانا ديگر ممالک کے ساتھ سراسر دھوکہ بازي ہے، کيوبا کے ليڈر نے مزيد کہا کہ دنيا عدالت پر مبني ايڈيالوجي کے نفاذ کيلئے تگ و دو کر رہي ہے لہذا ممالک کو ايٹمي مسئلہ سميت تمام عالمي مشکلات کے خاتمے کيلئے باہمي تعاون اور مشارکت کي ضرورت ہے جبکہ ايٹمي مسئلہ تمام بين الاقوامي مسائل ميں سرِ فہرست ہے، انہوں نے اخر ميں کہا کہ آج ايران کے خلاف سامراجي سازشيں منظم طريقے سے تيار ہو رہي ہيں کہ انقلابي افکار والے ممالک باہمي اتحاد کے ذريعہ بڑي آساني سے اس قسم کے سارے فتنے ناکام بنا سکتے ہيں-

خبر کا کوڈ: 34004  

- غیرملکی دورے