ڈاکٹر احمدي نژاد اور کيوبا کے صدر کے درميان ملاقات: سامراج کے خلاف دونوں ممالک کے اتحاد اور يکجہتي ميں اضافہ ہوا ہے
بد 13 February 2013 - 11:05
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

ايران اور کيوبا کے سربراہانِ مملکت نے دونوں ممالک کا آمريکا کے سربراہي ميں سامراجي طاقتوں کے مقابلے ميں پائيدار مقاومت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درميان اتحاد اور يکجہتي پر زور ديا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد اور کيوبا کے صدر کے درميان ملاقات:

سامراج کے خلاف دونوں ممالک کے اتحاد اور يکجہتي ميں اضافہ ہوا ہے

ايران اور کيوبا کے سربراہانِ مملکت نے دونوں ممالک کا آمريکا کے سربراہي ميں سامراجي طاقتوں کے مقابلے ميں پائيدار مقاومت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درميان اتحاد اور يکجہتي پر زور ديا۔

خبر کا کوڈ: 34002 - 

جمعرات 12 January 2012 - 10:14

ڈاکٹر احمدي نژاد نے مقامي وقت کے مطابق بدھ کي شام کيوبا کے صدر راول کاسٹرو کے ساتھ ملاقات ميں اس بات پر زور ديا کہ دونوں کے درميان باہمي تعاون کے مواقع کثير تعداد ميں موجود ہيں کہ ان مواقع کي پہچان اور انہيں عملي جامہ پہنانے سے دونوں ممالک کے درميان روابط کو مزيد روغ ملے گا،اس دو طرفہ ملاقات ميں ڈاکٹر احمدي نژاد اور راول کاسٹرو نے ايران اور کوبا کے درميان روابط کو مزيد استحکام بخشنے کي اہميت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ان روابط ميں فروغ سے عدالت اور انسانيت کے دشمنوں کے مقابلے ميں مقاومت کے حوالے سے موثر قدم اٹھايا جا سکے گا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے سياک (جنوبي آمريکا کي باہمي تعاون کے سلسلے ميں ايک تنظيم) کے کردار کو سراہا اور کہا کہ يہ آزاد اور خود مختار ممالک کي طاقت کا ايک نمونہ ہے اور کہا کہ اس تنظيم کي بنياد ملکي اور علاقائي طاقت پر رکھي گئي ہے۔

کيوبا کے صدر جناب روال کاسٹرو نے اس ملاقات ميں تہران اور ہاوانا کے درميان روابط پر اظہارِ اطمينان کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درميان مختلف شعبوں ميں روابط کے استحکام پر زور ديا، انہوں نے کہا کہ جنوبي آمريکا کے ممالک کا حاليہ اتحاد اور يکجہتي کي فضاقائم ہونا ان ممالک کے خود مختاري کي ايک کرن ہے، انہوں نے ان ممالک کے اتحاد کو استقلال، آزادي اور پائيدار امن و امان کيلئے بہترين سرمايہ قرار ديا۔

راول کاسٹرو نے ڈاکٹر احمدي نژاد کا ہاوانا يونيورسٹي ميں خطاب کي تمجيد کرتےہوئے کہا کہ يہ خطاب بہت ہي گران بہا مطالب پر مشتمل تھا، يہ سب باتيں تمام عدالت پسند ممالک کے دل کي آواز ہيں۔

خبر کا کوڈ: 34002  

- غیرملکی دورے