ايران اور ايکواڈور کے سربراہانِ مملکت کا خود مختار اور انقلابي ممالک کي حمايت ميں متحدہ گروپ کي تشکيل پر زور: ايران اور ايکواڈور کے سربراہانِ مملکت نے سامراجي طاقتوں کے مقابلے ميں متحد اور ہماہنگ گروپ کي تشکيل پر زور ديا ہے
بد 13 February 2013 - 11:04
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايکواڈور کے صدر رافيل کرہ آ کے ساتھ ملاقات ميں تہران اور کيٹو کے درميان دوستانہ روابط پر زور ديتے ہوئے کہا کہ عالمي مسائل ميں ايران اور ايکواڈور ايک جيسي نظر رکھتے ہيں، دونوں عدالت، صلح اور امن و امان لانے کيلئے جد و جہد کر رہے ہيں، انہوں نے کہا کہ سامراجي طاقتيں پوري دنيا پر اپنا قبضہ جمانا چاہتے ہيں، انہوں نے بھيس بدل کر انساني حقوق، ڈيموکرسي اور آزادي کي حمايت کا لبادہ اپنے اوپر اوڑھ رکھاہے، وہ دوستي کي روپ ميں ديگر ممالک کے ذخاير اور سرمايہ غارت کرنا چاہتے ہيں۔

ايران اور ايکواڈور کے سربراہانِ مملکت کا خود مختار اور انقلابي ممالک کي حمايت ميں متحدہ گروپ کي تشکيل پر زور:

ايران اور ايکواڈور کے سربراہانِ مملکت نے سامراجي طاقتوں کے مقابلے ميں متحد اور ہماہنگ گروپ کي تشکيل پر زور ديا ہے

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايکواڈور کے صدر رافيل کرہ آ کے ساتھ ملاقات ميں تہران اور کيٹو کے درميان دوستانہ روابط پر زور ديتے ہوئے کہا کہ عالمي مسائل ميں ايران اور ايکواڈور ايک جيسي نظر رکھتے ہيں، دونوں عدالت، صلح اور امن و امان لانے کيلئے جد و جہد کر رہے ہيں، انہوں نے کہا کہ سامراجي طاقتيں پوري دنيا پر اپنا قبضہ جمانا چاہتے ہيں، انہوں نے بھيس بدل کر انساني حقوق، ڈيموکرسي اور آزادي کي حمايت کا لبادہ اپنے اوپر اوڑھ رکھاہے، وہ دوستي کي روپ ميں ديگر ممالک کے ذخاير اور سرمايہ غارت کرنا چاہتے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 34001 - 

جمعه 13 January 2012 - 09:17

صدرِ مملکت نے کہا کہ سامراج لوگوں کو ورغلانے کيلئے نہايت سمجھداري سے پاليسياں تيار کرتے ہيں ليکن آج ممالک خواب غفلت سے بيدار ہو چکے ہيں وہ سامراجي طاقتوں کو زبردستي اپني بات منوانے کي ہرگز اجازت نہيں ديں گے، انہوں نے عالمي سطح پر ايران سے متعلق رافيل کرہ آ کے مثبت موقف کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور ايکواڈور کے درميان حاليہ قريبي روابط دونوں ممالک کے درميان پائيدار اور گہري دوستي کي علامت ہيں ۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ استقلال، آزادي اور کرامت کا شمار انسان کے بنيادي حقوق ميں سے ہوتا ہے لہذا تمام انسانوں کو يہ حقوق ملنے چاہيے ،اسي طرح تمام ممالک کوپيشرفت اور ترقي کرنے کا بھر پورحق حاصل ہے، کسي دوسرے کو ہر گز يہ حق حاصل نہيں ہے کہ وہ ان پر زبردستي اپني بات منوانے کي کوشش کرے، بہرحال يہ ساري باتيں سامراج کے بنيادي ڈھانچے کے ساتھ تضاد رکھتي ہيں کيونکہ انکي سياسي اور اقتصادي زندگي کا بنياد ہي تبعيض اور دوسروں کے حقوق پايمال کرنے پر قائم ہے،البتہ جس قوم نے عزت اور ترقي کا مزہ چکھنا ہے اسے سامراجي طاقتوں کے مقابلے ميں حوصلے اور مقاوت سے کام لينا ہوگا، اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے آج اکثر ممالک يہي عزم ليے ميدان ميں اترے ہيں ۔

ايکواڈور کے صدر رافيل کرہ آ نے ڈاکٹر احمدي نژاد کي آمد کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ايکواڈور سامراجي نظام کے برعکس اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ مستحکم روابط استوار کرنا چاہتا ہے، انہوں نے مزيد کہا کہ ميرا ملک آمريکا اور يورپي ممالک کي طرف سے ايران پر عائد الزامات کي بڑي سختي سے ترديد کرتا ہے انہوں نے اس سے پہلے ايسے ہي بے بنياد الزامات عراق پر عائد کئے گئے تھے جو بعد ميں سفيد جھوٹ ثابت ہوئے ، لہذا ميرا سب ممالک کو مشورہ يہ ہے کہ وہ ہوشيار رہيں اور سرمايہ داري نظام کي پاليسيوں پر دھوکہ مت کھائيں۔

خبر کا کوڈ: 34001  

- غیرملکی دورے