- ڈاکٹر احمدي نژاد کي جانب سے ممتاز ايٹمي سائنسدان شہيد احمدي روشن کي شہادت پر اظہارِ تعزيت
جمعه 14 December 2012 - 10:11
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپنے پيغام ميں ممتاز ايٹمي سائنسدان شہيد مصطفي احمدي روشن کي شہادت کو مذمت کرتے ہوئے اسرائيل کے مزدوروں اور آلہ کاروں کي جانب سے حاليہ دلخزاش واقعہ کي مناسبت سے بطورِ عموم ايران اوربالخصوص علم کے ساتھ وابستہ طبقے کي خدمت ميں تعزيت کا اظہار کيا ہے

ڈاکٹر احمدي نژاد کي جانب سے ممتاز ايٹمي سائنسدان شہيد احمدي روشن کي شہادت پر اظہارِ تعزيت

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپنے پيغام ميں ممتاز ايٹمي سائنسدان شہيد مصطفي احمدي روشن کي شہادت کو مذمت کرتے ہوئے اسرائيل کے مزدوروں اور آلہ کاروں کي جانب سے حاليہ دلخزاش واقعہ کي مناسبت سے بطورِ عموم ايران اوربالخصوص علم کے ساتھ وابستہ طبقے کي خدمت ميں تعزيت کا اظہار کيا ہے

خبر کا کوڈ: 33997 - 

جمعه 13 January 2012 - 09:39

يہ پيغام کچھ يوں سامنے ايا ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحيم

و لا تحسبن الذين قتلوا في سبيل اللہ امواتا بل احياء عند ربھم يرزقون

ايک مرتبہ پھر سامراج کے آلہ کاروں نے ملک کے علمي طبقے کو ايک اور ممتاز ايٹمي سائنسدان سے محروم کر ديا ہے، بے شک ايراني دانشمندوں کا قتل عالمي سامراج کي شکست کي علامت ہے کيونکہ وہ ايران کي علمي ،سياسي اوراقتصادي ترقي برداشت نہيں کرسکتے لہذا وہ صرف اور صرف ايران سے انتقام کي نيت سے ايسے بزدلانہ اقدامات انجام دے رہے ہيں ، ليکن اگر ان کا خيال يہ ہو کہ وہ ايراني دانشمندوں کي شہادت سے اسلامي جمہوريہ ايران کي ترقي کي راہ ميں رکاوٹ پيدا کر سکيں گے تو يہ انکي غلط فہمي ہوگي، انہيں خبردار رہنا چاہيے کہ ايسے وحشيانہ اقدامات ايران کي ترقي ميں خلل ڈالنےکي بجائے ايران کيلئے بين الاقوامي سطح پرعلمي ميدانوں ميں اور زيادہ اعزازات کسب کرنے کا باعث بنيں گے۔

ميں اپني طرف سے اس دلخراش واقعہ کي مذمت کرتا ہوں اورشہيد مصطفي احمدي روشن اور اس کے وفادار ساتھي کي شہادت پر ان کے گھر والوں کے ساتھ اظہارِ يکجہتي کرتے ہوئےان شہداء کے درجات کي بلندي کيلئے اللہ تعاليٰ سے دعاگو ہوں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد

صدرِ مملکت اسلامي جمہوريہ ايران

خبر کا کوڈ: 33997  

- پیغامات اورمراسلے