ڈاکٹر احمدي نژاد؛ نيکاراگوئے ميں استقباليہ تقريب کے دوران: نيکاراگوئےکا انقلاب کئي حوالوں سے ايران کے اسلامي انقلاب کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے
جمعه 14 December 2012 - 10:09
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران اور نيکاراگوئے دونوں استقلال، آزادي اور عدالت کے برقراري کي جانب قدم بڑھا رہے ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد؛

نيکاراگوئے ميں استقباليہ تقريب کے دوران: نيکاراگوئےکا انقلاب کئي حوالوں سے ايران کے اسلامي انقلاب کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران اور نيکاراگوئے دونوں استقلال، آزادي اور عدالت کے برقراري کي جانب قدم بڑھا رہے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 33978 - 

منگل 10 January 2012 - 21:21

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج قبل از ظہر (مقامي وقت کے مطابق منگل کو) مانا گوآ کے ائرپورٹ پر صحافيوں کے ساتھ بات چيت ميں اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نيکاراگوئے کے انقلاب کا ہدف استقلال، ترقي، آزادي اور عدالت کا حصول تھا، ان تمام حوالوں سے يہ ايران کےاسلامي انقلاب کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ڈانيل اورتگا کو ايک انقلابي اور عوام دوست شخصيت قرار ديا اور اميد ظاہر کي کہ اسکے دوبارہ برسرِ اقتدار آنے کے بعد بھي ماضي کي طرح ملک کے تعمير و ترقي اور عوامي فلاح و بہبودي کيلئے کوششيں جاري رکھے گا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس استقباليہ تقريب ميں جو نيکاراگوئے کے وزيرِ خارجہ کي موجودگي ميں منعقد ہوا ، اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ دونوں ممالک کے اپس ميں دوستانہ روابط ہيں اور دونوں عالمي سياست ميں ايک ہي جہت کي طرف حرکت کر رہے ہيں۔ايراني صدر نے اخر ميں کہا کہ نيکاراگوئےکے عوام محکم عزم و ارادے کے حوالے سے پوري دنيا ميں مشہور ہيں اورانشاء اللہ آيندہ بھي بلند ہمتي سے آزادي اور عدالت کے حصول کيلئے کوششيں کرتے رہيں گے۔

خبر کا کوڈ: 33978  

- غیرملکی دورے