ڈاکٹر احمدي نژاد نيکاراگوئے کے صدر اورتگا کے حلف برداري کي تقريب کے موقع پر: ہزاروں سال پراني ثقافت رکھنے والے ايران کو ايٹم بم بنانے کي ضرورت نہيں ہے
بد 15 May 2013 - 10:32
مربوط خبر
منتخب خبریں

ڈاکٹر احمدي نژاد نے (مقامي وقت کے مطابق منگل کو)ميدان انقلاب ميں جہاں نيکاراگوئے کے عوام نے سامراج کے خلاف انقلاب کا آغاز کيا تھا؛ نيکاراگوئے کے صدر جناب اورتگا کے حلف برداري کي تقريب ميں شرکت کي-

ڈاکٹر احمدي نژاد نيکاراگوئے کے صدر اورتگا کے حلف برداري کي تقريب کے موقع پر:

ہزاروں سال پراني ثقافت رکھنے والے ايران کو ايٹم بم بنانے کي ضرورت نہيں ہے

ڈاکٹر احمدي نژاد نے (مقامي وقت کے مطابق منگل کو)ميدان انقلاب ميں جہاں نيکاراگوئے کے عوام نے سامراج کے خلاف انقلاب کا آغاز کيا تھا؛ نيکاراگوئے کے صدر جناب اورتگا کے حلف برداري کي تقريب ميں شرکت کي-

خبر کا کوڈ: 33977 - 

بد 11 January 2012 - 08:53

اس تقريب ميں دنيا کے پايچ ممالک کے سربراہوں اور مختلف ممالک کے مشيروں اور سفيروں نے کثير تعداد ميں شرکت کي، اسلامي جمہوريہ ايران، ونزويلا اور نيکاراگوئے کے سربراہوں نے ايک دوسرے کے ہاتھوں ميں ہاتھ ڈال کر اتحاد اور دوستي کا نمونہ پيش کيا، يہ اقدام ديکھتے ہي ميدان انقلاب ميں موجود ہزاروں افراد نے مسلسل تالياں بجا کر خوشي اور رضايتي کا اظہار کيا ۔

نيکاراگوئے کے دوسري مرتبہ منتخب صدر اورتگا نے خطاب کے دوران تمام ممالک کے سربراہوں خصوصا ڈاکٹر احمدي نژاد کا شکريہ ادا کرتے ہوئے ادھے گھنٹے تک ايران کے عظيم ثقافت اور ان کا سامراجي طاقتوں کے مقابلے ميں پائيدار مقاومت کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹر احمدي نژاد ديگر آزاد اور خود مختار ممالک کو اپنے ساتھ لئے پوري دنيا ميں امن و سکون اور عدالت کے اجراء کيلئے کوششيں کر رہے ہيں۔

نيکاراگوئے کے صدر نے ايران کے ايٹمي پروگرام کي حمايت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو صلح آميز ايٹمي توانائي رکھنے کا بھرپور حق حاصل ہے اور کوئي طاقت بھي ان سے انکا حق نہيں چھين سکتا-

انہوں نے مزيد کہا کہ آمريکا اور اسرائيل کي مانندبعض سامراجي طاقتيں اسلامي جمہوريہ ايران کوايٹم بم بنانے کا الزام دے کر رہے ہيں، انہوں نے اس سے پہلے عراق پرايٹمي اسلحہ رکھنے کا الزام عائد کيا تھا ليکن جب حملہ کيا تو کہنے لگے کہ انہيں عراق سے کوئي ايٹمي اسلحہ نہيں ملا ، آج پوري دنيا کے سامنے يہ بات واضح ہوچکي ہے کہ وہ تيل اور ديگر ذخاير کو غارت کرنے کي نيت سے عراق ميں گھس گئے تھے، نيکاراگوئے کے صدر نے مزيد کہا کہ اسرائيل کے ايٹمي اسلحہ سے پورے خطے کي سلامتي خطرے ميں پڑ گئي ہے ، ہم اسرائيل سميت تمام ايٹم بم رکھنے والے ممالک سے ايٹمي اسلحہ جمع کرنے کا مطالبہ کرتے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 33977  

- غیرملکی دورے