
ڈاکٹر احمدي نژاد کي جانب سے سپين کےوزير اعظم کو وزارتِ عظميٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ڈاکٹر احمدي نژادنے ماريانو راخوي کو سپين کے وزارتِ عظميٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دي ہے۔
يہ پيغام کچھ يوں نشر ہوا ہے:
محترم جناب ماريانو راخوي سپين کے وزيرِ اعظم ميں آپ کو سپين کے وزير اعظم منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پيش کرتا ہوں، اميد ہے آپ کے دورہ اقتدار ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور سپين کے درميان روابط ميں مزيد فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے درميان ماضي ميں روشن ثقافتي اور تاريخي روابط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس بات کا مکمل اطمينان ہے کہ آيندہ بھي مختلف شعبوں ميں مزيد استحکام پيدا ہو جائے گا۔
اللہ تعاليٰ سے آپکي سلامتي و کاميابي اور سپين کي ترقي وسرافرازي کيلئے دعا گو ہوں۔
ڈاکٹر احمدي نژاد
صدر مملکت اسلامي جمہوريہ ايران