ايران اور ونزويلا کے سربراہانِ مملکت کا صحافيوں کے ساتھ اجلاس: ڈاکٹر احمدي نژاد: کوئي طاقت بھي ايران اور ونزويلا کو اپس ميں جدا نہيں کر سکتيں
جمعرات 16 May 2013 - 12:34
مربوط خبر
منتخب خبریں

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ کوئي طاقت بھي ايران اور ونزويلا کو اپس ميں جدا نہيں کر سکتيں، دونوں ممالک اپنے اعليٰ اقدار کے حصول تک ايک ساتھ رہيں گے۔

ايران اور ونزويلا کے سربراہانِ مملکت کا صحافيوں کے ساتھ اجلاس:

ڈاکٹر احمدي نژاد: کوئي طاقت بھي ايران اور ونزويلا کو اپس ميں جدا نہيں کر سکتيں

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ کوئي طاقت بھي ايران اور ونزويلا کو اپس ميں جدا نہيں کر سکتيں، دونوں ممالک اپنے اعليٰ اقدار کے حصول تک ايک ساتھ رہيں گے۔

خبر کا کوڈ: 33837 - 

منگل 10 January 2012 - 07:22

ڈاکٹر احمدي نژاد نے صدارتي ہاؤس ميں صحافيوں کےساتھ مشترکہ اجلاس ميں اس بات کا اظہار کيا کہ آج سب پر يہ بات واضح ہو چکي ہے کہ سرمايہ داري نظام شکست کھا چکي ہے، وہ دنيا ميں عدالت، امن و اسائش مہيا کرنے سے عاجز ہے لہذا دنيا چلانے کيلئے ايک نئے نظام کي ضرورت ہے، وہ نظام انسان کو سعادت مندانہ زندگي دلا سکتا ہے جو عدالت، آزادي ، ايک دوسرے کي خدمت کيلئے والہانہ جذبہ، انساني عظمت کا احترام اور نيک و صالح افراد کے ہاتھوں ميں حکومت کي بھاگ دوڑ پر مبني ہو، اس نظام ميں ايران اور ونزويلا کا شمار صفِ اول ميں ہوگا۔

ونزويلا کے صدر ہوگو چاوز نے ڈاکٹر احمدي نژاد کے حاليہ دورے سے آمريکا کي پريشاني پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہيں عالمي سماج ايران کو ايک ائيڈيل مملکت ماننے پر تشويش ہے، وہ اس بات سے پريشان ہيں کہ اگر ايران اور ونزويلا کے آزادي، شرافت اور عدالت کا نعرہ پوري دنيا ميں گونج اٹھے گا تو انکي سلطنت خطرے ميں پڑ جائے گي۔



ہوگو چاوز نے مزيد کہا کہ جب ڈاکٹر احمدي نژاد عمومي محفلوں ميں تمام ممالک کے حقوق کي بات کرتا ہے تو درحقيقت وہ يہ بات کئي ميلين انسانوں کي نمائندگي ميں يہ بات کرتا ہے جس سے انہيں پريشاني ہوتي ہے۔



انہوں نے کہا کہ ايران ايک عظيم اور بااقتدار ملک ہے جو خطے ميں جنگ سے رکاوٹ کا باعث ہے لہذاسامراج اپني تمام تر کوششوں کے باوجود کھبي بھي ايران کو شکست نہيں دے سکتا۔

خبر کا کوڈ: 33837  

- غیرملکی دورے