
ڈاکٹر احمدي نژاد اور ہوگو چاوز کے زيرِ صدارت اجلاس ايران اور ونزويلا کے بلند پايہ وزراء کے درميان مشترکہ اجلاس:
ايران اور ونزويلا کے سربراہانِ مملکت نے وزراء کے مشترکہ اجلاس ميں تہران اور کاراکاس کے درميان باہمي تعاون اور ہمکاري کو فروغ دينے پر زور ديا۔
اسي طرح اس اجلاس ميں جو ڈاکٹر احمدي نژاد اور ہوگو چاوز کے زيرِ صدارت منعقد ہوا ؛ نامکمل پراجيکٹس کي تکميل اور تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے کي ضرورت پر زور ديا گيا، اس سلسلے ميں دونوں ممالک کے سربراہوں نے مربوط وزراء کوحالات پر کھڑي نظر رکھنے کا حکم ديا تاکہ دونوں ممالک کے درميان صنعتي اورتجارتي روابط مزيد استوار ہو سکے