- احمدي نژاد اور ہوگو چاوز کا مشترکہ بيان ايران اور ونزويلا کے سربراہانِ مملکت نے دونوں ممالک کے مفاد کي خاطر دوطرفہ روابط ميں فروغ اور دنيا ميں امن و امان قائم ہونے کي حمايت پر زور ديا
بد 13 February 2013 - 11:07
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

ڈاکٹر احمدي نژاد اور ہوگو چاوز نے مشترکہ بيان ميں ان تمام امور کے فروغ پر زور ديا جن سے دونوں ممالک کے عوام کو سہولت مہيا ہو سکتي ہے، اس سلسلے ميں انہوں نے نئے مواقع کي تلاش پر زور ديا۔

احمدي نژاد اور ہوگو چاوز کا مشترکہ بيان ايران اور ونزويلا کے سربراہانِ مملکت نے دونوں ممالک کے مفاد کي خاطر دوطرفہ روابط ميں فروغ اور دنيا ميں امن و امان قائم ہونے کي حمايت پر زور ديا

ڈاکٹر احمدي نژاد اور ہوگو چاوز نے مشترکہ بيان ميں ان تمام امور کے فروغ پر زور ديا جن سے دونوں ممالک کے عوام کو سہولت مہيا ہو سکتي ہے، اس سلسلے ميں انہوں نے نئے مواقع کي تلاش پر زور ديا۔

خبر کا کوڈ: 33833 - 

منگل 10 January 2012 - 05:35

اسي طرح اس مشترکہ بيان ميں دونوں ممالک کے سربراہوں نے بعض سامراجي ممالک کے ظالمانہ پاليسي کي مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کيا کہ فوجي دباؤ ، پابنديوں کے بل اور اس قسم کے ديگر اقدامات کا سد باب کي جائے جو عالمي قوانين کي خلاف ورزي شمار ہوتي ہو۔

دونوں ممالک کے سربراہوں نے مشرقِ وسطيٰ ميں رونما ہونے والے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ہر طرح کي غير ملکي افواج کي مداخلت کو حالات ميں مزيد بھگاڑ کا باعث قرار ديا۔

انہوں نے فلسطين کے مظلوم عوام کي حمايت کرتے ہوئے اسرائيل کي ظالمانہ اور وحشيانہ کاروائيوں کو محکوم کيا اور بين الاقوامي مراکز سے اس سلسلے ميں ٹھوس اور موثراقدامات اٹھانے کا مطالبہ کيا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ہوگو چاوز کے شجاعت مندانہ اقدامات کو سراہا اور ايران کے ايٹمي توانائي کے سلسلے ميں اسکي حمايت کا شکريہ ادا کيا۔

خبر کا کوڈ: 33833  

- غیرملکی دورے