ڈاکٹر احمدي نژاد اور ہوگو چاوز کے درميان دوطرفہ مذکرات: ايران اور ونزويلا کے درميان سياسي اور اقتصادي تعلقات ميں فروغ سے عالمي سماج ميں امن و امان کي فضا پيدا ہونے ميں مدد ملے گي
جمعرات 16 May 2013 - 12:35
مربوط خبر
منتخب خبریں

ڈاکٹر احمدي نژاد اور ہوگو چاوز کے درميان مذاکرات ميں جو تين گھنٹے سے زيادہ دير تک جاري رہے؛ علاقائي اورعالمي سطح پر حاليہ رونما ہونے والے مسائل اور دونوں ملکوں کے درميان قريبي اور پائيدار ہماہنگي قائم کرنے کي اہميت پر تبادلہ خيال ہوا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد اور ہوگو چاوز کے درميان دوطرفہ مذکرات:

ايران اور ونزويلا کے درميان سياسي اور اقتصادي تعلقات ميں فروغ سے عالمي سماج ميں امن و امان کي فضا پيدا ہونے ميں مدد ملے گي

ڈاکٹر احمدي نژاد اور ہوگو چاوز کے درميان مذاکرات ميں جو تين گھنٹے سے زيادہ دير تک جاري رہے؛ علاقائي اورعالمي سطح پر حاليہ رونما ہونے والے مسائل اور دونوں ملکوں کے درميان قريبي اور پائيدار ہماہنگي قائم کرنے کي اہميت پر تبادلہ خيال ہوا۔

خبر کا کوڈ: 33832 - 

منگل 10 January 2012 - 05:30

ڈاکٹر احمدي نژاد اور ہوگو چاوز نے دونوں ممالک کے درميان کارآمد روابط کي طرف اشارہ کرتے ہوئے استعماري اور سامراجي طاقتوں کي جانب سے ديگر ممالک کے داخلي امور ميں عدم مداخلت پر زور ديا اور ممالک کو انکے فتنوں اور سازشوں سے ہوشيار رہنے کا مشورہ ديا۔

اس ملاقات ميں ايراني صدر نے اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور ونزويلا بين الاقوامي سياست ميں ايک طرف ميں واقع ہيں، انکے منافع اور دشمن ايک جيسے ہيں لہذا ان کے درميان مختلف شعبوں ميں روابط کےفروغ سے علاقائي اور عالمي سماج ميں امن، عدالت اور ترقي کي جانب مثبت اور موثر قدم اٹھايا جائے گا، اس طرح انہوں نے دونوں ممالک کے درميان اقتصاد اور صنعت کے شعبہ ميں روابط کو استحکام بخشنے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ونزويلا کے ساتھ روابط بڑھانے ميں کسي محدوديت کاقائل نہيں ہے، اسکا ملک صنعت اور ٹيکنالوجي کے ميدان ميں ونزويلا کے ساتھ ہر طرح کي مدد کيلئے تيار ہے۔

ونزويلا کے صدر جناب ہوگو چاوز نے اس ملاقات ميں تہران اور کاراکاس کے درميان تمام شعبوں ميں روابط کے فروغ پر زور ديتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمي تعاون سے سامراجي طاقتوں سے مقابلے کي جانب موثر قدم اٹھايا جائے گا، انہوں نے مزيد کيا کہ سامراجي طاقتيں طاقت اور دباؤ کے ذريعہ ديگر ممالک پر قبضہ کرنا چاہتے ہيں، بہرحال آج دنيا ايک نئے نظام کي جانب گامزن ہے جس کيلئے ايران اور ونزويلا موثر کردار ادا کر سکتے ہيں۔

ہوگو چاوز نے اخر ميں ايک مرتبہ پھر تہران اور کاراکاس کے درميان روابط کو مزيد استحکام دينے پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اس سلسلےميں دونوں ممالک کے درميان بہت ايسے مواقع موجود ہيں جنہيں تلاش کرکے بہ روئے کار لاکر دونوں ممالک سميت پورے خطے کو فائدہ پہنچايا جا سکتا ہے۔

خبر کا کوڈ: 33832  

- غیرملکی دورے