ڈاکٹر احمدي نژاد؛ جنوبي آمريکا کے چہار ملکي دورے پر روانگي سے قبل: ايران اور جنوبي آمريکا کے ممالک کے درميان نہايت قريبي ثقافتي اور تاريخي روابط پائےجاتے ہيں
جمعه 14 December 2012 - 10:07
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
مربوط خبر
منتخب خبریں

ڈاکٹر احمدي نژا نے ايران اور جنوبي آمريکا کے ممالک کے مابين روابط کو مثبت قرار ديتے ہوئے کہا کہ ہمارے درميان نہايت قريبي ثقافتي اور تاريخي روابط موجود ہيں ۔

ڈاکٹر احمدي نژاد؛

جنوبي آمريکا کے چہار ملکي دورے پر روانگي سے قبل: ايران اور جنوبي آمريکا کے ممالک کے درميان نہايت قريبي ثقافتي اور تاريخي روابط پائےجاتے ہيں

ڈاکٹر احمدي نژا نے ايران اور جنوبي آمريکا کے ممالک کے مابين روابط کو مثبت قرار ديتے ہوئے کہا کہ ہمارے درميان نہايت قريبي ثقافتي اور تاريخي روابط موجود ہيں ۔

خبر کا کوڈ: 33748 - 

اتوار 08 January 2012 - 08:49

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (اتوار) صبح جنوبي آمريکا کے چہار ملکي دورے پر روانگي سے قبل تہران ائرپورٹ پر صحافيوں کے ساتھ بات چيت ميں اپنے دورے کے اغراض و مقاصد بيان کرتے ہوئے کہا کہ استعمار کا خيال يہ تھا کہ شمالي آمريکا انکي اپني ذاتي جاگير ہے جہاں وہ اپني مرضي سے جو چاہے کر سکتے ہيں ليکن وہ اس بات سے غافل ہيں کہ آج يہ لوگ بيدار ہوچکےہيں لہذاوہ اپنے اوپرہونے والے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہو جائيں گے،انہوں نے کہا کہ يہ ممالک استعمار کے خلاف جنگ ميں سب سے اگے ہيں اور اس راہ ميں انہوں نے بے مثال مقاومت اور ايثار کا مظاہرہ کيا ہے ۔

ايراني صدر نے اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ وہ اپنے دورے کا آغاز ونزويلا سے کرے گا، ونزويلا نے استعمار کے خلاف جنگ ميں کافي صعوبتيں اور مشکلات برداشت کئے ہيں اس ملک کے موجودہ صدر ہوگو چاوز استعمار کے خلاف جنگ، عوام کي خدمت رسائي اور اپنے استقلالي فکر کے حوالے سے پوري دنيا ميں ايک قہرمان کي حيثيت رکھتا ہے ، انہوں نے تہران اور کاراکاس کے درميان روابط کو ممتاز اور وسيع قرار ديتے ہوئے کہا کہ ونزويلا کےحاليہ دورے ميں دونوں ممالک کے درميان تمام مشترکہ ايشووز کو موردِ بحث قرار ديتے ہوئے مزيد ميسر مواقع سے فائدہ اٹھانے کيلئے نئي حکمت عملي تيار کي جائے گي۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ وہ ونزويلا سے نيکاراگوئے کے دورے پر جائے گا، نيکاراگوئے کے عوام جوشيلے اور انقلابي ہيں وہاں کا انقلاب ہمارے اسلامي انقلاب کے ساتھ کاميابي سے ہمکنار ہوا اور دونوں ملکوں کے عوام کا خيال يہ ہے کہ ہمارے انقلابي اغراض و مقاصد ايک جيسے ہيں جبکہ نيکاراگوئے کے صدر اورتگا بھي ايک انقلابي شخصيت ہے جو ہميشہ ظلم اور بربريت کے خلاف برسرِ پيکار رہا ہے اور ملک کي ترقي اور عدالت کے اجراء کيلئے کوششيں کي ہيں، ايراني صدر نے اورتگا کا دوسري مرتبہ صدارتي انتخابات ميں کاميابي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اورتگا کي جانب سےرسمي دعوت پر اسکے حلف برداري کي تقريب ميں شرکت کرے گا اور ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درميان مشترکہ معاہدوں کي چھان بين کرکے نئے قراردادوں کو حتمي شکل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ نيکاراگوئےکے بعد کوبا کي طرف رخ کرے گا، کوبا سياسي دنيا ميں ايک جانا پہچانا ملک ہے ، وہاں وہ علاقائي اور بين الاقومي مسائل پر تبادلہ خيال کريں گے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نےمزيد کہا کہ وہ اکواڈر پر اپنے دورے کا خاتمہ کرے گا، اکواڈر کے لوگ استعماري طاقتوں کے مدِمقامل کھڑے ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے علاقائي اور عالمي مسائل پر بحث و گفتگو کواس پورے دورے کا محور قرار ديا اور کہا کہ استعماري طاقتوں کا علاقائي اور اندروني مسائل ميں دخل آندازي ايسے ايشوز ہيں جن کے اوپر وہاں کے مسئولين سے بات چيت کي جائے گي تاکہ آزاد اور خود مختار ممالک کے درميان اپنے اعليٰ اقداراور اہداف تک پہنچنے ميں ہماہنگي پيدا ہوسکے۔

خبر کا کوڈ: 33748  

- غیرملکی دورے