ڈاکٹر احمدي نژاد کا اکواڈر کے صدر کے ساتھ ٹيليفوني گفتگو: ايران اور اکواڈر کے درميان جعرافيائي حدود سے بڑھ کر انساني اقدار کے اعتبار ہم فکري موجود ہے
جمعه 14 December 2012 - 10:07
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ انسانيت کے دشمن ہر جگہ بيجا مداخلت اور سياسي و فوجي دباؤ بل بوتے اپني بات منوانا چاہتے ہيں ليکن آج پوري دنيا جاگ اٹھي ہے اور عالمي تحولات نہايت پيچيدہ ہيں لہذا استعمار کيلئے اپني سياست چمکانا اتنا آسان نہيں ہوگا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا اکواڈر کے صدر کے ساتھ ٹيليفوني گفتگو:

ايران اور اکواڈر کے درميان جعرافيائي حدود سے بڑھ کر انساني اقدار کے اعتبار ہم فکري موجود ہے

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ انسانيت کے دشمن ہر جگہ بيجا مداخلت اور سياسي و فوجي دباؤ بل بوتے اپني بات منوانا چاہتے ہيں ليکن آج پوري دنيا جاگ اٹھي ہے اور عالمي تحولات نہايت پيچيدہ ہيں لہذا استعمار کيلئے اپني سياست چمکانا اتنا آسان نہيں ہوگا۔

خبر کا کوڈ: 33716 - 

بد 04 January 2012 - 21:00

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (بدھ کي) شام اکواڈر کے صدر جناب رافيل کرہ آکے ساتھ ٹيليفون پر بات چيت ميں اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور جمہوريہ اکواڈر اکثر بين الاقومي ايشوز ميں ايک جيسا نظر رکھتے ہيں، انہوں نے اکواڈر کا استعمار کے مقابلے ميں شفاف اور انقلابي نقطہ نظر کي تمجيد کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کيا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور اکواڈر جعرافيائي حدود سے بڑھ کر انساني اقدارکے حوالے سےمشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہيں، يہي وجہ ہے کہ ہرمحاذ پر فتح انکے قدم چوم رہي ہے، انہوں نے تہران اور کيٹو کے مابين بڑھتے ہوئے روابط کو دونوں ممالک کے درميان دوستي اور بھائي چارے کي علامت قرار ديا اور کہا کہ عنقريب اکواڈر کے دورے ميں دوطرفہ روابط کے فروغ کے حوالے سےٹھوس حکمت عملي تيار کي جائے گي۔

جمہوريہ اکواڈر کے صدر جناب رافيل کرہ آ نے اپنے خيالات ميں آمريکا کي جانب سے ايران اور مشرقِ وسطيٰ کے چند ديگر ممالک پردباؤ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انکا ملک مشرقِ وسطيٰ ميں ہر قسم کے خارجي مداخلت کو محکوم کرتا ہے اور حاليہ مشکلات سے رہائي کيلئے صلح آميزراہ حل کو مسئلے کا واحد حل سمجھتا ہے،اور کہا کہ انکا ملک ڈاکٹر احمدي نژاد کے دورہ اکواڈر کا شدت سے منتظر ہے ۔

انہوں نے اخر ميں صدرِ مملکت کي سلامتي اور اسلامي جمہوريہ ايران کي ترقي کيلئے دعا کرتے ہوئے ڈاکٹر احمدي نژاد سے اپيل کي کہ ميرا اور ميري قوم کا سلام نہايت ادب و احترام کے ساتھ رہبر معظم انقلاب آقاي سيد علي خامنہ اي(دام ظلہ العالي) کي خدمت اقدس ميں ضرور پہنچائيے گا۔

خبر کا کوڈ: 33716  

- ٹیلی فونی گفتگو