
ملايشيا کے بادشاہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ڈاکٹر احمدي نژاد نے ملايشيا کے بادشاہ کو اپنا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دي ہے
ڈاکٹر احمدي نژاد کا سلطان عبدالحليم معظم شاہ کو ارسال کردہ پيغام کا متن کچھ يوں ہے:
محترم ملايشيا کے بادشاہ جناب المعتصم بالله محب الدين ٹانكو الحاج عبدالحليم معظم شاه ابن المرحوم سلطان بدلي شاه
السلام عليك و رحمۃ الله و بركاته
ملايشيا کے بادشاہ کا عہدہ سنبھالنے پر آپ اور پورے ملايشيا کے عوام کو دل کي گہرائيوں سے مبارکباد پيش کرتے ہيں، اميد ہے دونوں ممالک کے درميان ماضي کي مانند آيندہ بھي پہلے سے کہيں زيادہ دوطرفہ، علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر روابط ميں استحکام آئے گا۔
اللہ تعاليٰ سے آپکي سلامتي و کاميابي اور ملايشيا کي ترقي اور پيشرفت کيلئے دعاگو ہوں ۔
محمود احمدي نژاد
صدرِ مملکت اسلامي جمہوريہ ايران