ڈاکٹر احمدي نژاد کي ارمنستان ميں مقيم ايرانيوں سے ملاقات: ترقي يافتہ اور بااقتدار ايران عالمي مسائل کو صلح و عدالت کي جانب لے جا سکتا ہے
جمعه 14 December 2012 - 11:57
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايراني قوم مہذب، متمدن اور روشن تاريخ رکھنے والي قوم ہے، انہوں نے انسانيت کي خدمت کيلئے مختلف شعبوں ميں نہايت قيمتي خدمات انجام ديے ہيں، ايراني صدر نے کہا کہ ايران کے دشمن بخوبي جانتے ہيں کہ ترقي يافتہ اور بااقتدار ايران عالمي مسائل کو صلح و عدالت کي جانب لے جا سکتا ہے لہذا انکے حاليہ تمام پروپيگنڈوں اور توہين آميز رويوں سے مقصد اسلامي جمہوريہ ايران کو اس ہدف تک پہنچنے سے باز رکھنا ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کي ارمنستان ميں مقيم ايرانيوں سے ملاقات:

ترقي يافتہ اور بااقتدار ايران عالمي مسائل کو صلح و عدالت کي جانب لے جا سکتا ہے

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايراني قوم مہذب، متمدن اور روشن تاريخ رکھنے والي قوم ہے، انہوں نے انسانيت کي خدمت کيلئے مختلف شعبوں ميں نہايت قيمتي خدمات انجام ديے ہيں، ايراني صدر نے کہا کہ ايران کے دشمن بخوبي جانتے ہيں کہ ترقي يافتہ اور بااقتدار ايران عالمي مسائل کو صلح و عدالت کي جانب لے جا سکتا ہے لہذا انکے حاليہ تمام پروپيگنڈوں اور توہين آميز رويوں سے مقصد اسلامي جمہوريہ ايران کو اس ہدف تک پہنچنے سے باز رکھنا ہے۔

خبر کا کوڈ: 33370 - 

جمعه 23 December 2011 - 21:14

ڈاکٹر احمدي نژاد نے جمعہ کي شام ارمنستان ميں مقيم ايرانيوں سے خطاب کے دوران وطن کے ساتھ پيار کو پوري دنيا ميں ايرانيوں کے اتحاد اور ہمبستگي کا ذريعہ قرار ديا، انہوں نے کہا کہ ايرانيوں کا اس حوالے سے نہايت بے مثال اور مثبت کردار رہا ہے کہ آج عالمي معاشرہ انسانيت کي نجات؛جہان پر انسانِ کامل کي حاکميت ميں ديکھتا ہے، انہوں نے مزيد کہا کہ آج وہ جوگ ايران پر دباؤ ڈال رہے ہيں اور اسے دھشت گردي کا الزام دے رہے ہيں جن کے تمدن کا بنياد آپني سرزمين پر بسنے والے کئي ميلين بے گناہ افراد کے قتل پر رکھا ہوا ہے، اور جن کا اقتصاد اسلحہ بنانے اور جنگ افروزي کرکے اسلحہ بيچنے سے چلتا ہے۔

غور کي بات يہ ہے کہ جب يہ لوگ ثقافت کے نام سے واقف نہيں تھے ايراني قوم علم اور مستحکم تہذيب رکھتے تھے،انہوں نے مزيد کہا کہ اگرچہ استعماري طاقتوں کي ہميشہ يہ کوشش رہي ہے کہ اپنے افکار کے لوگوں کو برسرِ اقتدار لائے ليکن انہيں جان لينا چاہيے کہ مستقبل ايرانيوں کے ہاتھ ميں ہے کيونکہ ايراني قوم انسانيت کے ساتھ عشق کرنے والي ايک ائيڈيل قوم ہے ۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپني تقرير ميں اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ ايراني اور ارامنہ قوميں تاريخي اعتبار سے آپس ميں بڑے گہرے اور قريبي دوست رہي ہيں اور انکے درميان بہت زيادہ مشترک خصوصيات پائے جاتے ہيں، يہ دو قوميں ہزاروں سال سے موحّد رہي ہيں اور اولياء اللہ کي پيروي کرتے ہوئے اِلٰہي اقدار کو حفظ کئے ہوئے ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ارمنستان کے دورے کو نہايت کامياب قرار ديتے ہوئے کہا کہ اميد ہے دونوں ممالک کے سربراہان روز بہ زوز اِن روابط ميں مزيد استحکام پيدا کريں گے اور دونوں ممالک کے درميان دوستي اور زيادہ عميق ہوتي جائے گي۔

خطاب کے اخر ميں ڈاکٹر احمدي نژاد جلسہ کے شرکاء اور ارمنستان ميں مقيم ايرانيوں کے قريب گئے اور انکے ساتھ نزديک سے گفتگو کي اور يادگار تصوير بنائي ، ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ بات چيت کيلئے ارمنستان ميں مقيم ايرانيوں کا جوش و خروش قابلِ ديد تھا۔

خبر کا کوڈ: 33370  

- غیرملکی دورے