- ڈاکٹر احمدي نژاد آج (جمعہ) صبح بلند پايہ وزراء اور مسئولين کے ہمراہ اايروان ائرپورٹ پراترے تو ارمنستان کے وزيرِ خارجہ جناب ادوارد نعلبنديان نے ان کا پرجوش استقبال کيا۔
جمعه 14 December 2012 - 11:57
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ارمنستان کے صدر سرژکيسيان کے ساتھ ملاقات، دوطرفہ روابط ميں استحکام، تعاون اور ہمکاري ميں توسيع، علاقائي اور بين لاقوامي مسائل پر گفتگو، دونوں ممالک کے وزراء کے اجلاس ميں شرکت، وزيرِ اعظم ، سپيکر اور ارمنستان ميں مقيم ايرانيوں کے ساتھ ملاقاتيں ڈاکٹر احمدي نژاد کے دورے کا اہم ايشو ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد آج (جمعہ) صبح بلند پايہ وزراء اور مسئولين کے ہمراہ اايروان ائرپورٹ پراترے تو ارمنستان کے وزيرِ خارجہ جناب ادوارد نعلبنديان نے ان کا پرجوش استقبال کيا۔

ارمنستان کے صدر سرژکيسيان کے ساتھ ملاقات، دوطرفہ روابط ميں استحکام، تعاون اور ہمکاري ميں توسيع، علاقائي اور بين لاقوامي مسائل پر گفتگو، دونوں ممالک کے وزراء کے اجلاس ميں شرکت، وزيرِ اعظم ، سپيکر اور ارمنستان ميں مقيم ايرانيوں کے ساتھ ملاقاتيں ڈاکٹر احمدي نژاد کے دورے کا اہم ايشو ہيں۔

خبر کا کوڈ: 33369 - 

جمعه 23 December 2011 - 09:12

وزيرِ خارجہ جناب علي اکبر صالحي، وزير بجلي جناب مجيد نامجو، وزير تعاون جناب عبدالرضا شيخ الاسلامي، وزير محيطِ زيست جناب محمد جواد محمدي زادہ اور انجنير جناب ثمرہ ہاشمي اس ملاقات ميں وزيراعظم کي ہمراہي کر رہے ہيں۔

اسلامي جمہوريہ ايران اور ارمنستان کے درميان 5 قراردادوں پر دستخط ہوئے، يہ قرارداديں درجہ زيل ہيں :توسعہ ميں مدد کے حوالے سے قرارداد،ڈيم کے ذريعہ ايٹمي بجلي گھر کي تعمير، کام اور اجتماعي امور کے حوالے سے قرارداد، اَب و ہوا صاف رکھنے کے حوالے سے قرارداد، دونوں ممالک کے فلاحي تنظيموں کے درميان تعاون کے حوالے سے قرارداد،اسي طرح صدرِ مملکت نے دونوں ممالک کے بلند پايہ وزراء کے اجلاس کے دوران اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ دونوں ممالک کے درميان اقتصاد کے ميدان ميں کہيں زيادہ مواقع موجود ہيں جن سے بخوبي فائدہ اٹھا نے کي ضرورت ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بعد از ظہر ارمنستان کي پارليمنٹ کے دورے کے موقع پر کہا کہ ايران اور ارمنستان کے درميان تاريخي اعتبار سے بہت گہرے روابط موجود ہيں جو دونوں مما لک کے درميان روابط ميں مزيد توسيع کا باعث بن سکتے ہيں۔ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران ميں بسنے والے ارامنہ کو اسلامي جمہوريہ ايران کا حصہ قرار ديا اور کہا کہ ارامنہ ہمارے ملک کا حصہ ہيں ، ان ميں سے بعض نے سرزمينِ ايران کے دفاع ميں اپني جانوں کا نذرانہ تک پيش کيا ہے۔ارمنستان کے سينٹ کے چيرمين نے بھي اس ملاقات ميں کہا کہ ايران اور ارمنستان کے درميان سياسي روابط نہايت قريبي اور گہرے ہيں ليکن دونوں ممالک کے درميان تمام شعبوں ميں روابط ميں توسيع کي ضرورت ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے جمعہ کي شام ارمنستان ميں مقيم ايرانيوں سے خطاب کے دوران وطن کے ساتھ پيار کو پوري دنيا ميں ايرانيوں کے اتحاد اور ہمبستگي کا ذريعہ قرار ديا، انہوں نے کہا کہ ايرانيوں کا اس حوالے سے نہايت بے مثال اور مثبت کردار رہا ہے کہ آج عالمي معاشرہ انسانيت کي نجات؛جہان پر انسانِ کامل کي حاکميت ميں ديکھتا ہے۔خطاب کے اخر ميں ڈاکٹر احمدي نژاد جلسہ کے شرکاء اور ارمنستان ميں مقيم ايرانيوں کے قريب گئے اور انکے ساتھ نزديک سے گفتگو کي اور يادگار تصوير بنائي ، ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ بات چيت کيلئے ارمنستان ميں مقيم ايرانيوں کا جوش و خروش قابلِ ديد تھا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد اپنے ايک روزہ دورے ميں ارمنستان کے بلند پايہ سياسي شخصيات سے ملاقاتوں کے بعد واپس تہران روانہ ہوئے۔

خبر کا کوڈ: 33369  

- غیرملکی دورے