
ڈاکٹر احمدي نژاد کي ارمنستان کے وزيرِ اعظم کے ساتھ ملاقات:
تہران اور ايروان کے درميان تمام شعبوں ميں تعاون و ہمکاري ميں بنيادي تبديلي لانے کي ضرورت ہے
ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران اور ارمنستان کے درميان روابط کو محکم اور پائيدار قرار ديتے ہوئے دونوں ممالک کے درميان تمام شعبوں ميں برادرانہ اور احترام آميز روابط کو مزيد بڑھانے پر زور ديا۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (جمعہ) بعد از ظہر اپنے دورے ميں ارمنستان کے وزيراعظم کے ساتھ ملاقات ميں تہران اور ايروان کے درميان ہمکاري کے مزيد مواقع پيدا کرنے کي ضرورت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درميان وسيع پيمانے پر ايسے اشراکات موجود ہيں جن کي بناء پر دوطرفہ روابط ميں مزيد توسيع کي گنجائش موجود ہے،انہوں نے اميد ظاہر کي کہ دونوں ممالک کے درميان دو طرفہ روابط ميں توسيع کے سلسلے ميں اٹھائے گئے اقدامات سے اقتصادي روابط مطلوب سطح پر آجائيں گے۔
ارمنستان کے وزيراعظم ٹيگران سرکسيان نے خطے ميں ايران کي اہميت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کيا کہ ارمنستان اسلامي جمہوري ايران کے ساتھ تعلقات کو خاص اہميت ديتا ہے لہذا وہ ايران کے ساتھ دوطرفہ، علاقائي اور بين الاقوامي روابط ميں استحکام کيلئے اپني بھر پور توانائي خرچ کرنے کيلئے تيار ہے، انہوں نے مختلف شعبوں ميں دونوں ممالک کے درميان دوطرفہ قراردادوں پر تيزي سے عمل درآمد شروع کرنےکا مطالبہ کيا ، جيسے ڈيم ، بجلي گھر اور پٹروليم کے کارخانجات بنانا يا ايران اور ارمنستان کو اپس ميں ملانے کيلئے ريل پٹڑي بچھانا۔