
خود مختارملک تاتارستان کے صدر کا ڈاکٹر احمدي نژاد سے ملاقات:
مختلف شعبوں ميں روابط کے استحکام سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا
ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران اور جمہوريہ تاتارستان کے درميان وسيع پيمانے پر روابط کے مواقع کي طرف اشارہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں ميں روابط کا استحکام دونوں ملکوں کيلئے فائدہ مند قرار ديا۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (اتوار) بعد از ظہر روس سے آزاد شدہ خود مختار مملکت تاتارستان کے صدر سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درميان روابط کو عميق اور دوستانہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ دونو ں ممالک کے درميان مختلف شعبوں ميں ہمکاري اور تعاون بڑھانے کے مواقع موجود ہيں جسے ممکنہ حد تک بڑھانے کي ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور تاتارستان کے درميان روابط بڑھانے ميں کوئي محدوديت نہيں ہے، ايران ان روابط کو مزيد بڑھانے کي حمايت کرتا ہے ۔
روس سے آزاد شدہ خود مختار ملک تاتارستان کے صدر نے اس ملاقات ميں اسلامي جمہوريہ ايران کا صنعتي اورعلمي ميدان ميں ترقي کو حيرت آنگيز قرار ديا ، انہوں نے ايران اور تاتارستان کے درميان وسيع اور بنيادي سطح پر ہمکاري کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ تاتارستان؛ ايران کے ساتھ علم ،کلچر، تيل ، گيس اور مصنوعات سميت تمام شعبوں ميں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔