ڈاکٹر احمدي نژاد کا ياسوج ميں عظيم اجتماع سے خطاب: حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملي جامہ پہنانے کيلئے آخري سانس تک جد و جہد جاري رکھے گي
جمعه 14 December 2012 - 11:55
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ جہان پر تاريخ ميں سب سےزيادہ فساد، قتل و غارت اور دھوکہ دہي والے لوگ حکومت کر رہے ہيں، انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو سب سے زيادہ ظلم و جنايت کے مرتکب ہو چکے ہيں اور ديگر ممالک کيلئے کسي حق و حقوق کے قائل نہيں، حتيٰ کہ دنيا کے سب سے زيادہ ڈيکٹيٹروں کي پشت پناہي کر رہے ہيں ؛ وہ آج آزادي اور انساني حقوق کے علمبرداري کا پرچم لئے آزاد، مستقل اور عدالت خواہ ممالک کے خلاف نت نئے پروپيگنڈے تيار کر کے انکي ترقي اور پيشرفت ميں خلل ڈال رہے ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا ياسوج ميں عظيم اجتماع سے خطاب:

حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملي جامہ پہنانے کيلئے آخري سانس تک جد و جہد جاري رکھے گي

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ جہان پر تاريخ ميں سب سےزيادہ فساد، قتل و غارت اور دھوکہ دہي والے لوگ حکومت کر رہے ہيں، انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو سب سے زيادہ ظلم و جنايت کے مرتکب ہو چکے ہيں اور ديگر ممالک کيلئے کسي حق و حقوق کے قائل نہيں، حتيٰ کہ دنيا کے سب سے زيادہ ڈيکٹيٹروں کي پشت پناہي کر رہے ہيں ؛ وہ آج آزادي اور انساني حقوق کے علمبرداري کا پرچم لئے آزاد، مستقل اور عدالت خواہ ممالک کے خلاف نت نئے پروپيگنڈے تيار کر کے انکي ترقي اور پيشرفت ميں خلل ڈال رہے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 33080 - 

بد 14 December 2011 - 12:08

انہوں نے کہا کہ استعماري طاقتيں اسلامي جمہوريہ ايران؛ جو تاريخ کا مظلوم ترين اور آزادہ ترين مملکت ہے اورجنہوں نے ہميشہ جہان ميں صلح و عدالت کي بالادستي کيلئے کوششيں کي ہيں؛ کے خلاف توہين آميز اور گستاخانہ لب و لہجے ميں بات کررہے ہيں،تعجب آور بات يہ ہے کہ وہ لوگ اسلامي جمہوري ايران پر دہشت گردي کا الزام عائد کر رہے ہيں جنہوں نے سب پہلے دنيا ميں دہشت گردي اور قتل و غارت کا بيج کاشت بويا ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے استکباري طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ايران جيسے متمدن اور مہذب قوم کے خلاف زبردستي، خود خواہي اور توہين آميز لہجے ميں بات کرنے سے باز آئيں اورآپنا قبلہ درست کريں اور جان ليں کہ اسلامي جمہوري ايران کے خلاف مذاکرات اور ہمکاري کے علاوہ ديگر راستہ اختيار کرنا ٹھيک نہ ہوگا ، اسي ميں تمہارا فائدہ ہے ، تمہيں خبردار رہنا چاہيے کہ اگر تم نے آيندہ ايسي گندي زبان استعمال کي اور ايران کي عزت و عظمت کا خيال نہيں رکھا تو ايراني قوم بھي اپني انقلابي اقدار سے ايک اينچ بھي پيچھے ہٹنے کو تيار نہيں۔

انہوں نے خطے کے داخلي مسائل ميں اجنبي ممالک کي مداخلت کے حوالے سے کہا کہ دشمن کي سوچ يہ ہے کہ وہ مشرقِ وسطيٰ کے بعض ممالک ميں دلخواہ عناصر کو برسرِ اقتدار لاکر ميں اپني سلطنت کي جڑيں مزيد مستحکم کريں گے ليکن انہيں ايسا سوچنا بھي غلط ہے، ہو سکتا ہے کہ انہيں وقتي طور پر کاميابي حاصل ہو جائے ليکن انہيں جان لينا چاہيے کہ مستقبل ان ممالک کے اپنے ہاتھ ميں ہے اور دشمن عناصر کيلئے جھوٹ اور رياکاري کے سبب خطے ميں کوئي مقام اور احترام نہيں رہے گا۔

خبر کا کوڈ: 33080  

- سفرنامه