
نامبيا کے وزيرِ خارجہ کا ڈاکٹر احمدي نژاد سے ملاقات:
آزاد ممالک کو ترقي اور پيشرفت کيلئے آپس ميں تعاون اور يکجہتي کي ضرورت ہے
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي پاليسي يہ ہے کہ وہ آفريقي ممالک کے ساتھ گہرے اور دوستانہ روابط قائم کرے، انہوں نے کہا کہ استعماري طاقتوں کے مقابلے ميں آزاد ممالک کو ايک دوسرے کي مدد کرني چاہيے اور اس سلسلے ميں اتحاد اور ہمبستگي سے ترقي کي جانب قدم بڑھانا چاہيے۔