- ڈاکٹر احمدي نژاد کا افغانستان ميں عزادارانِ سيد الشہداء کي شہادت پرتعزيت نامہ ضدِ انساني اقدامات شکست سے دوچار ہيں
جمعه 14 December 2012 - 11:54
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپنے پيغام ميں افغانستان کے صدر حامد کرزئي کو نويں اور دسويں محرم کے دن ہونے والے دھماکوں کي مناسبت سے تسليت اور تعزيت کا اظہا کيا ہے، ان دھماکوں ميں متعدد عزادارنِ حسيني شہيد اور زخمي ہو چکے ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا افغانستان ميں عزادارانِ سيد الشہداء کي شہادت پرتعزيت نامہ ضدِ انساني اقدامات شکست سے دوچار ہيں

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپنے پيغام ميں افغانستان کے صدر حامد کرزئي کو نويں اور دسويں محرم کے دن ہونے والے دھماکوں کي مناسبت سے تسليت اور تعزيت کا اظہا کيا ہے، ان دھماکوں ميں متعدد عزادارنِ حسيني شہيد اور زخمي ہو چکے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 32887 - 

هفته 10 December 2011 - 16:18

ايراني صدرنے افغانستان کے ساتھ ہمدردي کا اطہار کرتے ہوئے وضاحت کي کہ ايسے بزدلانہ اقدامات شکست سے دوچار ہيں اور انکا نتيجہ استعمار کيلئے زلت اور رسوائي کے سوا کچھ نہيں ہوگا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کي جانب سے حامد کرزئي کو تعزيت نامہ کچھ يوں نشر ہوا ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحيم

محترم جناب حامد کرزئي

صدرِ مملکت اسلامي جمہوريہ افغاستان

السلام عليکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ



نويں اور دسويں محرم کے دن عزادارانِ سيد الشہداء کي بے گناہ شہادت پر مجھے اور پورے ايران کو شديد صدمہ پہنچا ہے، استعمار ، اسلام دشمن عناصر اورآزاد و مستقل ممالک کے دشمنوں کي جانب سے آلہ کاروں کے ذريعہ سے امام حسين (ع) کے عدالت خواہ پيروکاروں کے خلاف ايسے بزدلانہ اور ضدِ انسانيت اقدامات شکست سے دوچار ہيں اور عنقريب استعمار اور مستکبرين کومزيد زلت اوررسوائي کا سامنا کرنا پڑے گا، لہذا ہم اس دلخراش واقعہ کا مناسبت سے آپکي خدمت ميں تسليت اور افغاني عوام سے ہمدردي کا اظہار کرتے ہيں جبکہ اللہ تعاليٰ سے شہيدانِ راہِ حق کيلئے مغفرت، مجروحين کيلئے صحت يابي، پسماندگان کيلئے صبر و شکيبائي اور اپنے برادر ملک افغانستان کي ترقي کيلئے دعاگو ہيں۔



محمود احمدي‌نژاد

صدرِ مملکت اسلامي جمہوريہ ايران

خبر کا کوڈ: 32887  

- پیغامات اورمراسلے