ڈاکٹر احمدي نژاد کا حامد کرزئي سے ٹيليفوني گفتگو: دشمن عناصر افغانستان ميں امن اور سکون نہيں چاہتے
جمعه 14 December 2012 - 12:00
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ڈاکٹر احمدي نژاد نے حامد کرزئي کے ساتھ ٹيليفوني گفتگو ميں نويں اور دسويں محرم کے جلوس پر ہونے والے دھماکوں کي مذمت کي، اس واقعے متعدد مومنين شہيد اور زخمي ہوئے تھے،انہوں نے يہ تاثر ظاہر کيا کہ ايسے دلخراش واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ دشمن عناصر افغانستان ميں امن ، سکون اور وحدت نہيں چاہتے ۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا حامد کرزئي سے ٹيليفوني گفتگو:

دشمن عناصر افغانستان ميں امن اور سکون نہيں چاہتے

ڈاکٹر احمدي نژاد نے حامد کرزئي کے ساتھ ٹيليفوني گفتگو ميں نويں اور دسويں محرم کے جلوس پر ہونے والے دھماکوں کي مذمت کي، اس واقعے متعدد مومنين شہيد اور زخمي ہوئے تھے،انہوں نے يہ تاثر ظاہر کيا کہ ايسے دلخراش واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ دشمن عناصر افغانستان ميں امن ، سکون اور وحدت نہيں چاہتے ۔

خبر کا کوڈ: 32886 - 

هفته 10 December 2011 - 21:43

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (ہفتہ)شام افغانستان کے صدر حامد کرزئي کے ساتھ ٹيليفوني گفتگو ميں حاليہ واقعہ پر دکھ اور ہمدردي کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالٰي سے پسمانگان کيلئے صبر و شکيبائي اور مجروحين کيلئے سلامتي و شفايابي کيلئے دعا کي، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بے گناہ عزاداروں کوخاک و خون ميں نہلايا وہ پست ، دين و انسانيت اور مسلمانوں کے درميان اتحاد و ہمبستگي کے حقيقي دشمن ہيں، انکا ايسے تخريبي کاروايوں سے مقصد افغانستان کے اندر امن اور سکون کي فضا متاثر کرنا ہے۔

حامد کرزئي نے بھي اس ملاقات ميں ڈاکٹر احمدي نژاد کا شکريہ ادا کرتے ہوئے واقعہ ميں ملوث افراد کي نشاندہي اور انہيں کيفرِ کردار تک پہنچانے پر زور ديا اور کہا کہ خطے ميں موجود شرائط کي بناء پر دونوں ممالک کو اپس ميں پہلے سے کہيں زيادہ تعاون اور امن و سکون کيلئے مشترکہ جد و جہد کي ضرورت ہے

خبر کا کوڈ: 32886  

- ٹیلی فونی گفتگو