ڈاکٹر محمود احمدي نژاد تہران سے نيويارک جانے سے قبل: اقوام متحدہ کي تشکيل بطور تاريخي کاميابي کے اب تک پايہ تکميل کو نہيں پہنچي
جمعه 14 December 2012 - 14:00
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
منتخب خبریں

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج اقوام متحدہ کے چھياسٹويں سالانہ اجلاس ميں شرکت سے پہلے مھرآباد ائيرپورٹ پر ميڈيا کے نمائيندوں کي موجودگي ميں اقوام متحدہ کے متعلق کہا: اب تک اقوام متحدہ کي تشکيل بطور تاريخي کاميابي کے پايہ تکميل کو نہيں پہنچي اور اس ادارے کے اہم اور حساس حصے ايک اقليتي گروہ کے قبضے ميں ہيں۔

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد تہران سے نيويارک جانے سے قبل:

اقوام متحدہ کي تشکيل بطور تاريخي کاميابي کے اب تک پايہ تکميل کو نہيں پہنچي

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج اقوام متحدہ کے چھياسٹويں سالانہ اجلاس ميں شرکت سے پہلے مھرآباد ائيرپورٹ پر ميڈيا کے نمائيندوں کي موجودگي ميں اقوام متحدہ کے متعلق کہا: اب تک اقوام متحدہ کي تشکيل بطور تاريخي کاميابي کے پايہ تکميل کو نہيں پہنچي اور اس ادارے کے اہم اور حساس حصے ايک اقليتي گروہ کے قبضے ميں ہيں۔

خبر کا کوڈ: 30388 - 

منگل 20 September 2011 - 08:56

صدر مملکت نے اس وضاحت کے ساتھ کہ ايراني قوم کے پاس انسانيت کے ليئے اعلي ترين سوچ، پيغام اور فکر ہے اور اسے بين الاقوامي واقعات ميں پوري لگن سے شريک ہونا چاہيے، کہا: اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي فيصلے کرنے والي سب سے اہم اور بڑي اتھارٹي اور ايسا مقام ہے جہاں اقوام باہمي تعاون کے ساتھ مشکلات دور کرنے اور الفت ايجاد کرنے اور عالمي منصوبہ بندي ميں اصلاح کے ليئے شرکت کر سکتي ہيں۔

صدر مملکت نے اس سفر کے اہم اہداف کے بارے ميں بتايا: اس سفر کے اہم ترين پروگرام ميں اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي ميں جا کر عالمي مينيجمنٹ ميں اصلاح کي ضرورت اور طريقہ کار کي وضاحت اور اسکي تاکيد ہے، جبکہ اس سفر کے دوران امريکہ ميں موجود مختلف گروہوں اور لوگوں سے تبادلہ خيال کے ليئے نشستيں، امريکہ ميں مقيم ايرانيوں سے ملاقات، امريکہ ميں يونيورسٹي سٹوڈينٹس کے ساتھ گفتگو اور بين الاقوامي ميڈيا کے ساتھ خبري نشست اور انٹرويو شامل ہيں۔

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے بتايا کہ اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي ميں شرکت کے بعد وہ ونزويلا کے سرکاري دورے پر کئي مشترکہ اقتصادي منصوبوں کي کميٹي کي تشکيل کے ليئے جائيں گے، جس کے ساتھ تعلقات کو انہوں خصوصي اہميت کا حامل قرار ديا اور ونزويلا کے صدر ھوگو چاوز کو سراہتے ہوئے انہيں ايک انقلابي اور نڈر انسان قرار ديا جو ہميشہ سے وقار و سربلندي اور سامراج سے مقابلے ميں پيش پيش رہتے ہيں۔

ونزويلا سے واپسي پر صدر مملکت کے پرگرام ميں سوڈان اور موريتانيا کا سرکاري دورہ بہي شامل ہے، جہاں کئي علمي، ثقافتي اور اقتصادي منصوبوں کو آخري شکل دي جائے گي۔

خبر کا کوڈ: 30388  

- غیرملکی دورے