
صدر احمدي نژاد کا ايران اور ترکمنستان کے درميان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور
خبر کا کوڈ: 48493 - 2013-05-07 10:42:00
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج دارالحکومت تہران ميں ترکمنستان کے وزير خارجہ سے ملاقات کے دوران کيا-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران اور ترکمنستان کے تعلقات مستحکم ہو رہے ہيں اور دونوں ملکوں کے درميان باہمي تعاون کے فروغ کے کافي زيادہ مواقع ہيں جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کي ضرورت ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ترکمنستان کئي مشترکہ منصوبوں پر کام کررہے ہيں جن ميں سے ايک پروجيکٹ دونوں ملکوں کے درميان رفت آمد آسان بنانے کيلئے ريلوے لائن بچھانے کا منصوبہ ہے جس پر عنقريب کام مکمل ہو جائے گا۔
اس موقع پر ترکمنستان کے وزيرخارجہ جناب رشيد مراد اف نے اس عزم کا اظہار کيا کہ ترکمنستان اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تعاون ميں توسيع لانے کا خواہشمند ہے-
انہوں نے مزيد کہا کہ ايران، ترکمنستان اور قزاقستان کو اپس ميں ملانے کيلئے ريلوے لائن بچھانا انتہائي اہم منصوبہ ہے۔
انہوں نے اميد ظاہر کي کہ اس منصوبہ پر کام بہت جلد پايہ تکميل تک پہنچے گا- انہوں نے کہا کہ ترکمنستان ايران کے ساتھ اقتصاد، تجارت، انرجي اور ٹرانسپورٹ سميت تمام شعبوں ميں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔