اسلامی جمہوری ایران کے صدر مملکت کی ویب سائیٹ - غير ملکي سفيروں اور عالمي اداروں کے نمائندوں کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: اسلامي انقلاب پوري انسانيت کا ورثہ ہے جس کا پيغام آج دنيا کے کونے کونے تک پہنچا ہے-<br />

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران کا اسلامي انقلاب کسي خاص جعرافيائي حوالے سے کسي خاص علاقے تک محدور نہيں ہے بلکہ اس کا عالمگير پيغام آج دنيا کے کونے کونے تک پہنچا ہوا ہے۔

غير ملکي سفيروں اور عالمي اداروں کے نمائندوں کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

اسلامي انقلاب پوري انسانيت کا ورثہ ہے جس کا پيغام آج دنيا کے کونے کونے تک پہنچا ہے-

خبر کا کوڈ: 45367 - 2013-02-09 21:42:42
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج ہفتے کو دارالحکومت تہران ميں غير ملکي سفيروں اور عالمي اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہي-

انہوں نے کہا کہ ايران کا اسلامي انقلاب ايک تاريخ ساز انقلاب ہے جس کا مقصد انصاف، آزادي اور استقلال کا حصول ہے لہذا اس نظريے سے يہ انقلاب پوري انسانيت سے تعلق رکھتا ہے-

صدر مملکت نے کہا کہ اسلامي انقلاب نے ايران ميں صرف سياسي تبديلي پيدا نہيں کي بلکہ يہ انقلاب ايک پائيدار اور عميق انساني تحريک ہے کيونکہ اسلامي انقلاب ايران کا مقصد دنيا پر ايرانيوں کي حکمراني قائم کرنا نہيں ہے-

انہوں نے کہا کہ اسلامي انقلاب کي حقيقت کا ادراک رکھنے والے جانتے ہيں کہ کہ اس انقلاب کي جڑيں نہايت عميق ہيں يہي وجہ ہے کہ يہ انقلاب لوگوں کے دلوں پر حکمراني کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامي انقلاب دوسروں کے حقوق غصب کرنے، ايرانيوں کي بالادستي قائم کرنے يا قومي اور مذہبي تعصبات کے لئے نہيں انہوں نے مزيد کہا کہ الله تعالي انساني سماج کے لئے ظلم، جارحيت اور قتل و لوٹ مار کو پسند نہيں کرتا بلکہ چاہتا ہے کہ تمام انسان امن اور بھائي چارے کے ساتھ زندگي بسر کريں۔




©1390 رياست جمهوري اسلامي ايران